Book Name:Sarkar ﷺ ki Jawani Ke Waqeaat

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوپانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت پہلی صف میں اداکرنے والا ہونا چاہئے ۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کورمضان کے روزے رکھنے اورفرائض وواجبات کی پابندی کرنے والاہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کونگاہوں،کانوں اورزبان کی حفاظت کرنے والا،فلموں ڈراموں سے بچنے والاہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوفضولیات ،موبائل اورانٹرنیٹ کے بیکاراورگناہوں بھرے اِستعمال سے بچنے والا ہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوبُری صحبت سے بچنے والا ہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوطرح طرح کے نشے سے بچنے والا ہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوکثرت سے دُرودوسلام پڑھنے والاہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوسُنّتوں پر عمل کرنےو الااورسُنّتوں کی ترغِیب دِلانے والا ہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کونیکی کی دعوت دینے والا اوربُرائی سے منع کرنے والا ہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوجہنّم میں لے جانے والے اعمال سے بچنے والا ہونا چاہئے۔

ایک سچے عاشقِ رسول نوجوان کوجنّت میں لے جانے والے اعمال کی بجاآوری کرنے والا ہونا چاہئے۔

تِری سُنّتوں پہ چل کر   مِری رُوح جب نکل کر

چلے تُو گلے لگانا مدنی مدینے والے

تِرے نام پر ہوقرباں مِری جان جانِ جاناں

ہو نصیب سرکٹانا مدنی مدینے والے

مِری عادتیں ہوں بہتر بنوں سُنّتوں کا پیکر

مجھے مُتّقی بنانا مدنی مدینے والے

(وسائلِ بخشش،ص۴۲۸)