Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

ماہِ مدنی انعامات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی  کے مدنی ماحول میں ماہِ رمضان المبارک میں مدنی انعامات منایا جا رہا ہے: فرمانِ امیر اہل سنت : (29 شعبان المعظم1438 سے  ماہِ رمضان المبارک  تک ) ماہِ مدنی انعامات منایا  جائے گا۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ آپ بھی مدنی انعامات منانے کی نیت فرما لیجئے اور  اپنے لیےمدنی انعامات کے 12 ماہ کے 12 رِسالے خرید فرما لیجئے اور ہر ماہ مدنی  انعامات  کے رِسالے  کے خانے پُر کر کے مدنی  ماہ  کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں  کے مدنی انعامات ذمہ دار کو جمع کروا  دیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ