Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

کردی اوراپنے کپڑوں پر مِٹی ڈالتے ہوئے کہا:ہاں!کیوں نہیں!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم!اب وقت آگیا،اب وقت آگیا،آپ اسی طرح روتے رہے اور پھر اپنے تمام پچھلے گناہوں سے تو بہ کرلی۔(عیون الحکایات،٢/۱۷بتغیر قلیل)

بڑی کوششیں کی گُنہ چھوڑنے کی

رہے آہ! ناکام ہم  یا اِلٰہی

مجھے سچی توبہ کی توفیق دیدے

پئے تاجدارِ حرم یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص 110)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

سِتا ر بجانے والی کی توبہ

حضرت سَیِّدُنا صالح مُریرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ستار( ایک قسم کا باجا) بجانے والی ایک لڑکی کسی قارِیِ قرآن کے پاس سے گُزری جو (پارہ 21،سُوْرَۂ عَنْکَبُوْت کی)یہ آیت ِمُبارَکہ تِلاوت کر رہا تھا:

وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِیْطَةٌۢ بِالْكٰفِرِیْنَۙ(۵۴) ۲۱،العنکبوت:۵۴)

ترجمۂ کنز الایمان:اوربیشک جہنم گھیرے ہوئے ہے کافروں کو۔

آیتِ مبارکہ سنتے ہی لڑکی نے ستار پھینکاایک زوردار چیخ ماری اوربے ہوش ہوکرزمین پر گِرگئی، جب ہوش آیا تو ستار توڑکر عبادت و رِیاضت میں ایسی مشغول ہوئی کہ عابدہ وزاہدہ مشہور ہوگئی۔ ایک