Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

میں شائع کرنا المدینۃ العلمیہکے تحریری کارناموں میں شَامل ہے۔ المدینۃ العلمیہ کی انہی کوششوں کو سراہتے ہوئے شیخِ طریقت ،امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے ايك موقع پر فرمایا: پہلے  بیان تیار کرنا کس قدر دشوار تھا  اس کا مجھے تجربہ  ہے ،اب تو  المدینۃ العلمیہ  نے  اپنی کتابوں میں  مبلغین  کو بہت سارا مواد   دے دیا ہے ۔آپ  حضرات بھی المدینۃ العلمیہ  کی تمام کتب پڑھنے کی  نیت کرلیجئے ۔“اس کے علاوہ مُلک وبیرون ملک سےوقتاً فوقتاً آنے والے عُلماء و مُفتیانِ کرام بھی   المدینۃ العلمیہ کے تحریری کام سے خوش ہوکر ڈھیروں دُعاؤں سے نوازتے ہیں۔لہٰذا ہمیں بھی دین ودنیا کی ڈھیروں برکتیں پانے اور فیضانِ قرآن سے مالامال ہونے کیلئے دعوتِ اسلامی کے  مدنی ماحول سے وابستہ  ہوجانا چاہیے۔

علوم و معارف کا نہ ختم ہونے والا خزانہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناًقرآنِ کریم  کی تلاوت کرنا،اسےسننا  اور اس پر عمل کرنا باعثِ خیر وبرکت  اور نجاتِ آخرت کا سبب ہے مگربدقسمتی سے آج  مسلمانوں کے پاس  اس کی تلاوت کرنےاس کو سمجھنے اور اس پرعمل کرنےکیلئے وقت نہیں ،بعض لوگوں کو رمضانُ المبار ک میں یہ سعادت نصیب ہوجاتی ہے اوربعض  تو رمضان میں بھی  اس کی تلاوت بلکہ  اس کی زیارت سے بھی محروم رہتے ہیں۔کیونکہ اب  رمضانُ المبارک میں”ٹائم پاس“ کرنے کیلئے ہم اپنا قیمتی وقت ہوٹلوں، فُضُول بیٹھکوں، پارکوں،مَخْلُوط تَفْریح گاہوں کو آباد کرنے،اَخبارات کا مُطَالَعَہ کرنے،فلمیں ڈرامےیا موسیقی سے بھرپور پروگرام دیکھنے سننے،مُلْکی و سِیاسِی حالات اورمیچوں پر تَبْصرے کرنے اور سننے، موبائل یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلنےاور سوشَل مِیڈیا (Social Media) کا گناہوں بھرا اِسْتِعمال کرنے میں ضائع کردیتے ہیں ۔اگر ہم اپنا قیمتی وقت ان فُضول مصروفیات میں برباد کرنےکے بجائے روزانہ کم از کم ایک