Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

مدنی قافلے کی نیت کرلی اوراپنی نیت کوعملی جامہ پہناتے ہوئے مدنی قافلے کا مسافر بھی بن گیا۔مدنی قافلے میں عاشِقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے فکرِ آخرت نصیب ہوئی۔ میں نے تمام گناہوں سے توبہ کی اور میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی پیاری پیاری سنّت داڑھی شریف بھی چہرے پرسجالی اور سرپرعمامہ شریف کا تاج سجانے کی بھی نیت کرلی۔ یہ بیان دیتے وقت میں مدنی قافلہ ذِمّہ دارکی حیثیت سے مدنی کاموں کی دُھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیۃ کا تعارف !

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ”دعوتِ اسلامی“ خدمت ِ دین کےکم وبیش 103 شعبہ جات میں  کام کررہی ہے ان میں سے ایک’’المدینۃ العلمیۃ‘‘بھی ہے جس نےاصلاحِ اُمت کےجذبے کے تحت خالِص عِلْمی تحقیقی اور اِشاعَتی کام کابیڑا اُٹھایا ہے۔ اس کے  16 شعبہ جات میں مختلف انداز سے تحریر وتصنیف کا کام جاری ہےمثلاًقرآن وحدیث کی اہم معلومات لوگوں تک پہنچانا، عوام کی آسانی اور فائدے کے لئےبزرگانِ دین کی عربی کتب کوآسان اردو ترجمے کے ساتھ پیش کرنا، درسِ نظامی یعنی عالم کورس کے طلبہ کیلئے درسی کتابوں کی مشکلات کو حل کرنا،صحابہ واہلِ بیتِ کرام   اوراولیائے عظام کی سیرتِ مبارکہ پر کتب ورسائل  لکھنا،اعلی حضرت، امامِ اہلسنت مولانا  امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الامکان عام فہم انداز