Book Name:Quran Kitab Hidayat hai

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!تلاوتِ قرآن کا ذوق و شوق بڑھانے اور فیضانِ قرآن سے مالا مال ہونے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ”تلاوت کی فضیلت“کا مطالعہ کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس رسالے میں تلاوتِ قرآن کرنے اور قرآن سیکھنے سکھانے کے فضائل،تلاوتِ قرآن کے 21، سجدۂ تلاوت کے14،قرآنِ پاک کو چھونے کے 9 اور دیگر بہت سے دلچسپ مدنی پھولوں کو بیان کیا گیا ہے، لہٰذا آج ہی اس رسالے کو مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب کیجئے،خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّارقادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے مقبول ولی اوراُمّتِ مسلمہ کے وہ عظیم انقلابی رہنما اور خیر خواہ ہیں کہ جو عاملِ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ تلاوتِ قرآن  کے سچے شیدائی ہیں،آپ کی تحریریں،سنّتوں بھرے بیانات،مدنی مذاکرے ،صوتی(Audio) اور صُوری (Video)پیغامات وغیرہ اس کا واضح ثبوت ہیں کہ آپ دیگرمسلمانوں کو بھی  نیک نمازی،عاملِ قرآن اورتلاوتِ قرآن کا شیدائی  بنانے میں شب و روز مصروفِ عمل ہیں،چنانچہ آپ نے مدنی انعامات  کے ذریعے قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور غور وفکر کرنے کیلئے ترجمہ وتفسیر پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے ۔ مدنی انعام نمبر3 میں ہے:کیاآج آپ نے نمازِ پنجگانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک بار آیَۃُ الکُرْسی،سُورَۃُ الاخْلاص اور تسبیحِ فاطمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا پڑھی؟نیز رات میں سُوْرَۃُ المُلک پڑھ یا سُن لی؟جبکہ مدنی انعام نمبر21ہے :کیا آج آپ نےکنزالایمان سے کم از کم تین(3) آیات(بمع ترجمہ وتفسیر) تلاوت کرنے یا سننے کی سعادت حاصل کی؟