Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سُنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں

نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سفر کرنے کی سنتیں اور آداب

آئیے!سفر کرنے کی چند سنتیں و آداب سنتے ہیں:٭ممکن ہو تو جمعرات کو سفر کی ابتدا کی جائے کہ جمعرات کو سفر کی ابتدا کرناسنت ہے۔(اشعۃاللمعات،۵/۱۶۱)٭اگر سہولت ہو تو رات کو سفر کیا جائے کہ رات کو سفر جلد طے ہوتا ہے ٭اگر چند اسلامی بھائی مل کر قافلے کی صورت میں سفر کریں تو کسی ایک کو امیربنا لیں۔٭چلتے وقت عزیزوں،دوستو ں سے قصور معاف کروائیں اور جن سے معافی طلب کی جائے ان پر لازم ہے کہ دل سے معاف کردیں ۔(بہارِ شریعت،حصہ ۶،ص۱۹)٭ ہم جب بھی سفر پرروانہ ہوں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل ومال کو اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے حوالےکر کے جائیں ۔اللہ تبارک وتعالیٰ ہی سب سے بہترحفاظت کرنے والا ہے ۔٭ٹرین یا بس وغیرہ میں بِسْمِ اللہ،اللہُ اَکْبَر اور سُبْحٰنَ اللہ3،3بار،لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہایک بار پھر کہے: سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَۙ(۱۳) وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ(۱۴)(پ۲۵، الزخرف۱۳،۱۴)ترجَمۂ کنز الایمان: پاکی ہے اسے جس نے اس


 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵