Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

پرندے کے گھونسلے سے بچے نکالنے والا شخص ہلاک ہونے سے اس لیے بچ گیا کہ راستے میں اس نے بھی ایک روٹی صدقہ کی تھی اور اس صدقے کی برکت سے اس کی بھی جان بخش دی گئی ۔

اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنَّت مولانا امام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ صَدَقَہ دینے کے فوائد بیان کرتے ہوئے  فرماتے ہيں: صدقہ دینے سے عُمريں زِیادَہ ہوں گی،رِزق کی وُسعَت، مال کی کثرت ہوگی، اس کی عادت سے کبھی محتاج نہ ہوں گے،خير و برکت پائيں گے،آفتيں بلائيں دُور ہوں گی،بُری قضاٹلے گی، ستر(70)دروازے بُرائی کے بند ہوں گے، ستر(70) قسم کی بَلا دُور ہوگی،ان کے شہر آباد ہوں گے،شکستہ حالی دُور ہوگی،خوفِ انديشہ زائل اوراطمينانِ خاطرحاصل ہوگا،مددِالٰہی شامل ہوگی، رحمتِ الٰہی ان کے ليے واجب ہوگی،ملائکہ اُن پر درود بھیجیں گے،رضائے الٰہی کے کام کريں گے،غضبِ الٰہی ان پرسے زائل ہوگا،ان کے گناہ بخشے جائيں گے، مغفرت ان کے لئے واجب ہوگی، اُن کےگناہوں کی آگ بجھ جائے گی،روزِ قيامت دوزخ سے امان میں رہيں گے،آتشِ دوزخ ان پرحرام ہوگی،آخرت میں احسانِ الٰہی سے بہرہ مندہوں گے،خدا عَزَّ  وَجَلَّ نے چاہا تو اس مبارک گروہ میں ہوں گے جو حضور پُر نور سيد عالم،سرورِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نعلِ اقدس کے تَصدُّق میں سب سے پہلے داخلِ جنّت ہوگا۔( فتاویٰ رضویہ،۲۳/۱۵۳ ،۱۵۴ملتقطاً)

بِلا حساب ہو جنّت میں داخلہ یارَبّ

پڑوس خُلد میں سَرْوَر کا ہو عطا یارَبّ

وسائلِ بخشش مُرمم،ص۸۲

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’چوک درس ‘‘

     میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اپنے اندر محتاجوں کی محتاجی کا احساس پیداکرنے ان کے دکھ درد