Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

میں امداد کرنے ،دِینی کاموں میں دل کھول کرخرچ کرنے کا جذبہ بڑھانےکیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اور12 مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے والے بن جائیے۔12مدنی کاموں میں سے روزانہ کاایک مدنی کام’’چوک درس‘‘بھی ہے۔ جس کا مقصد مسلمانوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے۔رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا:تمہارا نیکی کاحکم دینا اور بُرائی سے منع کرنا صدقہ ہے اور تمہارا راستے سے گندگی ہٹا دینا صدقہ ہے اور تمہارا نماز کے لئے چلنے میں ہر قد م صدقہ ہے۔(الترغیب والتر ھیب،کتاب الادب، باب فی اماطۃ الاذی عن الطریق  ،۳ /۴۶۶، رقم:۴۵۶۱ )

               اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ خوش قسمت ہیں وہ اسلامی بھائی کہ جو فیضانِ سُنّت سے روزانہ چوک درس دے کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے ہیں،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے وہ صدقہ دینے کا ثواب پائیں گے۔آئیے!بطورِ ترغیب چوک درس کی ایک ایمان افروز مدنی بہار سنتے ہیں، چنانچہ

وفات سے قبل توبہ نصیب ہوگئی

      با ب المدینہ(کراچی ) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ ہمارے علاقے کی جامع مسجدکے باہرعشاء کی نمازکے بعد چوک درس ہوتا تھا،جس میں بَہُت سے اسلامی بھائی شرکت کرتے ،ایک دن حسبِ مَعمُول بَعدِ عِشاء چوک دَرس کے لیے مبلّغ اسلامی بھائی تشریف لائے توآس پاس موجود لوگوں کودرس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ،ایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر قریب ہی رِکشا اسٹینڈ پرموجودچوکیدار راجو بھائی کو بھی درس میں شِرکت کی دعوت پیش کی۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ’’راجو بھائی‘‘دَعوَت قبول کرتے ہوئے درسِ فیضانِ سُنَّت میں شریک ہوگئے ۔ درس کے بعدمُبلغِ دعوتِ اسلامی نے رِقّت انگیز دُعا سے قبل درس سننے والوں کوسابقہ گناہوں سے توبہ کروائی اور دورانِ دُعا حاضِرِین کی مغفرت کے لیے بھی دُعامانگی ،جس پرسب نے بآوازِبلند آمین کہا۔دُعا