Book Name:Bolao Say Hifazat Ka Tariqa

حضرت سَیِّدُنا امامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہرمضانُ المُبارَک اورعیدُ الفطر میں62قرآن ِ کریم ختم کرتے(ایک دن کو،ایک رات کو ،ایک تراویح کے اندر سارے ماہ میں اورایک عید کے روز)آپ سخاوت فرمانے والے،عِلم سِکھانے والے،اللہعَزَّ وَجَلَّ  کا خوف رکھنے والے،حقوقُ العباد کا خیال رکھنے والے، عفوودرگزر سے کام لینے والے اورفضول باتوں سے بچنے  والےاورتقوی ٰوپرہیز گاری جیسی خوبیوں کے مالک تھے ۔

نہ کیوں کریں ناز اہلسنّت ،کہ تم سے چمکا نصیبِ اُمّت         سِراجِ اُمّت مِلا جو تم سا، امامِ اعظم ابو حنیفہ

(وسائلِ بخشش ص ۲۸۳)

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُناامامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی سیرت وکردارسے متعلق مزید معلومات جاننے کیلئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا رسالہ ”اَشکوں کی برسات “مکتبۃ المدینہ سے حاصل کرکے نہ صرف خُودمطالعہ کیجئے بلکہ شَعْبَانُ الْمُعَظّم میں امامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ایِصالِ ثواب کے لیے دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی تحفۃ ً پیش کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ معلومات کاخزانہ ہاتھ آئے گا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّآج کے بیان میں ہم نے  سنا کہ مختلف اعمال کی برکت سے بَلاؤں سے حفاظت ہوتی ہے٭صدقہ بُرائی کے 70دروازوں کو بند کردیتا ہے۔ ٭صدقہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے غضب کو بجھاتا ہے۔٭صدقہ بُری موت سے بچاتا ہے۔٭صدقہ بلاؤں سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔٭صدقہ عمر بڑھاتا ہے۔٭صدقہ حادثات اور بیماریوں کی روک تھام کرتا ہے۔٭صدقہ جنت میں داخل ہونے کا سبب ہے۔٭جبکہ زکوٰۃ وصدقات نہ دینے والوں سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ناراض ہوتا ہے۔٭ فرشتوں کی  بددعا سے  بخیل کا مال برباد ہوتاہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں خوب خوب صدقہ و خیرا ت کا جذبہ عطا فرمائے اور تمام بلاؤں سے حفاظت