Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

1. اے وہ لوگو جو زبانوں سے تواِیمان لے آئے ہو، مگر تمہارے دل میں ابھی تک اِیمان داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کی غیبت اور اُن کے عُیُوب تلاش نہ کِیا کرو، کیونکہ جو مسلمانوں کے عُیُوب تلاش کرے گا،اللہعَزَّ  وَجَلَّ اُس کا عیب ظاہر فرما دے گا اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ جس کاعیب ظاہر فرما تا ہے اُسے رُسوا کر دیتا ہے، اگرچہ وہ اپنے گھر میں ہو۔([1])

2.   طعنہ دینے،غیبت و چُغل خوری کرنے اوربے گُنا ہ لوگوں کے عیب تلاش کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ (قِیامت کے دن)کُتّوں کی شَکل میں اُٹھائے گا۔([2])

3. جب دو شخص آپس میں ایک دوسرے کو رازدار بنائیں تو ایک کیلئے دوسرے کا وہ راز فاش کرنا جائز نہیں جس کا فاش ہونا پہلے کو ناگوار گزرے۔(شعب الایمان،حدیث: ۱۱۱۹۱، ۷/۵۲۰)

نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر     رہے دیکھتے اَوروں کے عیب و ہُنر

پڑی اپنی بُرائیوں پہ جو نظر           تو نگاہوں میں کوئی بُرا نہ رہا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مَدَنی اِنعاماتکے ذریعے جہاں فرائض و واجِبات پر اِسْتِقامت حاصل ہوتی ہے ،وہیں اپنے اندر پائی جانے والی کئی ایک مُعاشرتی اوراَخلاقی  خامِیوں(یعنی کمزوریوں)کو دُور کرنے کا موقع بھی مِلتا ہےلہٰذا اگر ہم صحیح معنوں میں اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے فرمانبردار،سچّے عاشق ِرسول اور باعمل مُسلمان بنناچاہتے ہیں تو ہمیں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مَدَنی اِنعامات كو ضرور اپنانا چاہیے،یہ مَدَنی اِنعامات راہِ نجات اورنیک بننے کا بہترین مَدَنی نُسخہ ہیں


 



[1]  شعب الایمان،باب فی تحریم اعراض الناس ، ۵/۲۹۶، حدیث: ۶۷۰۴

[2]  الترغیب والترھیب،کتاب الادب،الترھیب فی النمیمۃ،۳/ ۳۹۵، حدیث:۴۳۳۳