Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

فیصلہ کرواتے اور ہمیں اپنی اِصْلاح ونَجات کا موقع فراہم کرتے ہیں۔درحقیقت یہ مَدَنی اِنعامات جنّت میں لے جانے والے اعمال کرنےاورجَہَنَّم میں لے جانے والے اَعْمال سے بچنے کی ترغیب کامجموعہ ہیں۔ گویاشیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہماری عملی بد حالی مُلاحظہ فرماتے ہوئے ہماری اِصْلاح کا ایک انوکھا طریقہ اِخْتیارفرمایاہے ،تاکہ ہم روزانہ وقتِ مُقَرَّرپرفکرِ مدینہ پر اِسْتِقامت حاصل کرسکیں۔یہی وجہ ہے کہ بےشُمار اسلامی بھائی،اسلامی بہنیں اور طَلَبہ وطالبات روزانہ سونے سے پہلے ”فکرِمدینہ “کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کے پاکٹ(جیبی) سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں،جس کی برکت سے نیک بننے اورگُناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے فَضْل وکرَم سے دُور ہوتی چلی جاتی ہیں نیز پابند ِ سُنّت بننے ، گُناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حِفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذہن بھی بنتا ہے۔

کتاب ”فِکرِ مدینہ“ کا تعارُف

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!فِکرِ مدینہ کے بارے میں تَفْصِیْلـی معلومات حاصل کرنے،فکر مدینہ پر استقامت پانے،پابندِ سنت بننے اور ایمان کی حفاظت کا جذبہ پانے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 166صفحات پر مُشْتَمِل کتاب” فکر ِمدینہ“ کا مُطالعہ نِہایت مُفید ہے۔اس کتاب میں فکرِ مدینہ (اَعْمال کا مُحاسَبہ کرنے ) کی ضرورت و اَہَمِّیَّت،اِس کے فَوائد،قرآن و حدیث  کی روشنی میں خُود اِحْتِسابی کرنے کا ثُبُوت اور بُزرگانِ دین کی فکرِ مدینہ کے واقعات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مُختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طریقہ بھی بیان کِیا گیا ہے۔تمام اسلامی بہنو سے مَدَنی اِلْتِجا ہے کہ اس کتاب کو آج ہی مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرماکر اس کا مُطالعہ کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کیا جا سکتا ہے۔