Book Name:Faizan-e-Madani Inamaat

کامحتاج ہے تاکہ اس کی وجہ سے بہترہوجائے جبکہ  نِیَّت بذاتِ خُود خیر(بھلائی)ہے اگرچہ کسی رُکاوٹ کی وجہ سے عمل دشوار ہوجائے۔(احیاء العلوم،۵/۲۲۳)حضرت سَیِّدُناسُفیان ثَوری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا:پہلے کے لوگ عمل کے لئے اس طرح نِیَّت سیکھتے تھے جس طرح عمل سیکھتے تھے۔ بعض عُلمائے کرام نے فرمایا:عمل سے پہلے اس کی نِیَّت سیکھواورجب تک تم نیکی کی نِیَّت پررہوگے بھلائی پررہو گے۔ (قوت القلوب ،۲/۲۶۸)

اچّھی اچّھی نِیَّتوں کا ہوخدا جذبہ عطا

بندۂ مُخلِص بنا،کر عَفْو میری ہر خطا

(نیکی کی دعوت،ص۹۳)

اچھی نِیَّت پراِنعامِ ربُّ ا لانام

دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 656صفحات پر مشتمل کتاب”فیضانِ ریاضُ الصالحین“ صفحہ نمبر31 پر ہے:منقول ہے کہ بنی اسرائیل کاایک شخص قَحط کے زمانے میں ریت کے ایک ٹیلے کے قریب سے گزراتودل میں کہا:اگر یہ رَیت غَلَّہ ہوتی تومیں اسے لوگوں پرصَدَقہ کردیتا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اس دَورکے نبی عَلَیْہِ السَّلام پر وَحی بھیجی کہ اس سے فرماؤ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے تیرا  صَدَقہ قبول کرلیاہے اوراچھی نیت کے بدلے تجھے اتناثواب دیاکہ جتنااس وقت ملتاجب یہ ریت غَلَّہ ہوتی اور تواسے صَدَقہ کردیتا۔ (قوت القلوب،۲/۲۷۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر ۲میں ہے:

کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں ادا فرمائیں؟(پنے گھر میں نماز کےلئے کوئی جگہ مخصوص کرنا