Book Name:Fazilat ka Miyar Taqwa hay

فوائد بیان کرتا ہوں:(1)مُتَّقِی شخص کی ربّ تعالیٰ حمد وثنا کرتا ہے (2)مُتَّقِی شخص دُشمنوں سے مامُون و محفوظ رہتا ہے(3)مُتَّقِی شخص کی اللہ تعالٰی تائید و اِمداد فرماتا ہے (4) مُتّقی شخص آخرت کی ہولناکیوں اور وہاں کی سختیوں سے نجات میں ہے گا (5) دُنیا میں مُتّقی شخص کو رِزْقِ حلال نصیب ہوگا(6) مُتّقی شخص کے اَعمال کی اِصلاح ہوجائے گی(7)تقویٰ کی برکت سے مُتّقی شخص کے تمام گُناہ مُعاف ہوجاتے ہیں(8)مُتَّقِی شخص اللہ تعالٰی کا دوست بن جاتا ہے(9)تقویٰ سے مُتّقی شخص کے اَعمال دَرَجَۂ قَبولیت کو پہنچتے ہیں(10) مُتّقی شخص اللہ تعالٰی کے ہاں اِعْزاز و اِکرام کا مُسْتَحِق ہوجاتا ہے(11)مُتَّقِی لوگوں شخص کے لئے موت کے وقت دیدارِ الٰہی اورآخرت میں نجات کی بشارت دی جاتی ہے(12)مُتَّقِی لوگ آتَشِ دوزخ سے محفوظ رہیں گےاور انہیں ہمیشہ کے لیے جنَّت میں رہنے کی سعادت نصیب ہوگی۔(منہاج العابدین، ص۱۴۴ تا۱۴۸ماخوذاًوملتقطاً)

دے حُسنِ اخلاق کی دولت                کر دے عطا اِخلاص کی نِعمت

مجھ کو خزانہ دے تقوٰی کا                  یااللہ میری جھولی بھر دے

 (وسائل بخشش ص 121)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

متقی کی دُعائیں قَبول ہوتی ہیں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب کسی بندے کے سینے میں تقویٰ و پرہیزگاری کی شمع روشن ہوجاتی ہے تو اگرچہ وہ کوئی سیاہ فام  ہی کیوں نہ ہو اس کے تو وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں، اس کے مُنہ سے نکلے ہوئے الفاظ اس قدر تاثیر والے ہوتے ہیں کہ نکلتے ہی حقیقت کا رُوپ دھار لیتے ہیں حتّٰی کہ تقویٰ و پرہیزگاری کا یہ پیکر اگر لکڑی جیسی معمولی چیزکو بھی سونا بنانے کے لئے بارگاہِ الٰہی میں درخواست کردے تو اللہ تعالٰی اس کی پکار کو رَدّ نہیں فرماتا اور اس لکڑی کو بھی سونا بنادیتا ہے تاکہ لوگوں کومعلوم