Auliya Allah Ki Shan

Book Name:Auliya Allah Ki Shan

دمشق ،۴۱/۳) لہٰذا ہمیں بھی پابندی کے ساتھ مدنی حلقے میں شرکت کی سعادت حاصل کرنی چاہئے، نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر خُوب خُوب نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی خُوب برکتیں حاصِل ہوں گی۔آئیے  ترغیب کے لئےایک مدنی بہار سُنتے ہیں۔چُنانچہ

مدنی بہار

خان پور( پنجاب،پاکستان) کے ایک مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی کا بَیان  ہے کہ بابُ المدینہ( کراچی) سے سُنّتوں کی تَرْبِیَت  حاصِل کرنے کیلئے تشریف لائے ہوئے ایک مَدَنی قافِلے کے شُرکاء اسلامی بھائیوں کے ساتھ مجھے عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کا شَرَف حاصِل ہوا۔ایک درزی کی دُکان کے باہَر لوگوں کو اِکَٹھّا کر کے ہم  نیکی کی دعوت دے رہے تھے ۔ جب بَیان  خَتم ہوا تو اُسی دکان کے ایک ملازم نَوجوان نے کہا، میں غیرمسلم ہوں۔ آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دِل پر گہرا اثر کِیا ہے ۔ مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے۔ اَلحَمدُ للہ عَزَّ  وَجَلَّ   وہ مُسَلمان ہو گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  قسم پوری فرما تاہے                                   

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کی مزید شان و عظمت کے بارے میں سُنتے ہیں چنانچہ حضرت سَیِّدُنا امام حافظ ابونُعَیْم احمد بن عبدُ اللہ اَصْفَہانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  اولیائے کرام  کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:اولیائے کرام کھانے اور لباس کے معاملہ میں خستہ حال ہوتے ہیں، مصائب و حادثات میں (اگروہ کسی معاملہ میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  پر قسم کھالیں تو) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ان کی قسم پوری فرما دیتا ہے۔چنانچہ حضرت سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضور نبی ٔکریم،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: بہت سے پرا گندہ حال، بوسیدہ لباس