Auliya Allah Ki Shan

Book Name:Auliya Allah Ki Shan

کی نیند غائب ہوگئی۔(۲)اُنہوں نے کریم بادشاہ (یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ )کے کلام کو اس طرح سمجھا کہ اس کے آگے اُن کی گردنیں جھک گئیں۔

        حاضرین میں سے کسی نے عرض کی:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آپ  پر رحم فرمائے ! یہ کون لوگ ہیں؟ آپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے فرمایا:یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قرآنِ پاک کو اپنے دلوں پر رکھا تو وہ نرم ہو گئے۔ سِینوں سے لگایا تو وہ کُشادہ ہوگئے۔اس کی برکت سے ان کی پریشانیوں اور غموں کے بادل چھٹ گئے۔ انہوں نے قرآنِ پاک کو اپنی تا ریکیوں کے لئے چراغ اور( قرآنِ پاک کی تلاوت کو اس طرح اپنے لئے لازم کر لیا جس طرح )سونے کے لئے بچھونا لازم ہے۔اِسے اپنے راستے کے لئے رہنما اور اپنی حجت کے لئے کامیابی بنالیا،لوگ خوشیاں مناتے ہیں جبکہ یہ لوگ غمگین رہا کرتے ہیں، لوگ سو رہے ہو تے ہیں، لیکن یہ بیدار رہتے ہیں، لوگ کھاتے پیتے ہیں او ریہ رو زے رکھتے ہیں، لوگ(قبر و حشرسے غافل ہوتے اور)بے خوف رہتے ہیں جبکہ یہ(قبر و حشر کے معاملات سے) خوفزدہ رہتے ہیں۔یہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  سے ڈرتے اوراس کی نافرمانیوں سے بچتے، گھبرائے رہتے اور نیک اعمال میں خوب مشقت اُٹھاتے ہیں۔ عمل کے فو ت ہوجانے کے ڈر سے اُسے جلدہی اداکرلیتے اورہر دم موت کے لئے تیار رہتے ہیں۔ان کے نزدیک اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے درد ناک عذاب کے خوف اور وعدہ کئے گئے عظیمُ الشّان ثواب کی وجہ سے موت کوئی چھوٹا معاملہ نہیں۔ یہ قرآ نِ حکیم کے راستوں پرگامزن اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے لئے قربانی پیش کرنے کے معاملے میں مخلص ہیں۔یہ رحمٰن عَزَّ  وَجَلَّ کے نور سے منوّر اور اس بات کے منتظر ہیں کہ قرآنِ کریم ان کے ساتھ کئے ہوئے وعدوں اور عہدوں کو پورا کرے ، اپنی سعادت کے مقام میں انہیں ٹھہرائے اور اپنی وعیدوں سے انہیں امن بخشے،چنانچہ یہ لوگ قرآنِ پاک کے ذریعے اپنی خواہشات سے اورخوبصورت حُوروں کو پاکر ہلاکتوں  اوربُرے انجام سے محفوظ ہوگئے، کیونکہ انہوں نے دُنیاکی رونقوں کو غضبناک نگا ہوں سے دیکھ کر چھوڑ دیا اور آخرت کے ثواب کی طرف رضا مندی والی آنکھوں سے دیکھااورفنا ہونے والی (دنیا)کے