Auliya Allah Ki Shan

Book Name:Auliya Allah Ki Shan

کے احوال وکیفیات کو دیکھ لیا اور پھر مسلمانوں کی مشکلات کا حل بھی منبر پرکھڑے کھڑے سپہ سالار کو بتا دیا۔

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس واقعے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کے دیکھنے سُننے کی قوّت کو عام انسانوں کے کان ،آنکھ اور ان کی قُوّتوں پر ہرگز ہرگز قیاس نہیں کرنا چاہئے، بلکہ یہ ایمان رکھنا چاہئے کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  نے اپنے محبوب بندوں کے کان اور آنکھ کو عام انسانوں سے بہت ہی زیادہ طاقت عطا فرمائی ہے اور ان کی آنکھوں، کانوں اور دوسرے اعضاء کی طاقت اس قدر بے مثل اوربے مثال ہے اور ان سے ایسے ایسے حیرت انگیز کام انجام پاتے ہیں، جن کو دیکھ کر کرامت کے سوا کچھ بھی نہیں کہا جاسکتااور کیوں نہ ہو کہ جو لوگ اپنی زندگی رِضائے الٰہی کے لئے وقف کردیتے ہیں،اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ان کے کاموں میں اُن کی مدد فرماتا ہے اور  اُن کے لئے ایسے ایسے اسباب مہیّا فرماتا ہے جو ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں۔

        یہ یادرکھیے!کہ ہمارے پیارے آقا،سیدالانبیاء صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سب صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن ،اِس اُمّت کے افضل و اعلیٰ اولیاء ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایاکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  اور پیارے آقا ،مکی مدنی  مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین میں اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کی شان وعظمت،مقام ومرتبہ اورتصرفات واختیارات کو کس قدر شاندار انداز میں بیان کیا گیا ہے۔مگر یاد رکھئے !جہاں حقیقی اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُالسَّلَام ،قرآن وسُنّت اور اپنے روحانی فیوض وبرکات سے اپنے مریدین وطالبین اوردِیگر اُمّتِ مسلمہ کی مذہبی واخلاقی اورظاہری وباطنی تربیت فرمانے میں مصروفِ عمل ہیں ،وہیں بدقسمتی سے آج کل بعض نام نہادجعلی پیرفقیر بھی ولایت کا ڈھونگ رچاکر لوگوں کو دھوکا دیتے