Book Name:Auliya Allah Ki Shan
وَالسَّلَام آسمان میں ندا کرتے ہیں کہ اللہعَزَّ وَجَلَّ فلاں سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرتے ہیں،پھر اس کے لیے زمین میں مقبولیت رکھ دی جاتی ہے۔([1])
|
تمہارا فضل ہے جو میں غلامِ غوث و خواجہ ہوں نہ ہوکم اولیاء کی دِل سے اُلفت یارسولَاللہ |
|
(وسائلِ بخشش،مُرمّم،ص330) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت سَیِّدُنا عمرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندوں میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جونہ انبیاء ہیں نہ شُہَدَاء،مگر قیامت کے دن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں اُن کا مقام و مرتبہ دیکھ کر انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اورشُہَدَاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ رشک کریں گے ۔لوگوں نے عرض کیاکہ یَارسُولَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!ہمیں بتائیے کہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ ارشاد فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو ایک دوسرے سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی محبت کی وجہ سے محبت کرتے رہے ہوں گے(حالانکہ) ان کے درمیان نہ تو رشتہ داری ہوگی اور نہ ہی مال کے لین دَین کا کوئی معاملہ،خدا کی قسم!ان لوگوں کے چہرے(قیامت کے دن)نورہوں گے اور یقیناً یہ لوگ نُور کے اوپر ہوں گے اور جب سب لوگ خوف زدہ ہوں گے،اس وقت یہ لوگ بےخوف ہوں گے اور جب لوگ غمگین ہوں گے تو ان لوگوں کو کوئی غم نہیں ہو گا۔([2])
اسی طرح ایک اور روایت میں ارشاد فرمایا :وہ مختلف شہروں اور قبیلوں سے تعلق رکھتے ہوں