Book Name:Shan e Mustafa Ba Zaban e Ambia علیہم السلام

رُوح ڈالی اور میں نے اپنے سر کو اُٹھایا تو میں نے عرش کے  سُتونوں پر لَآاِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِلکھا دیکھا،تو میں نے جان لیا کہ تُو نے اپنے نام کے ساتھ اس کا نام ملایا ہے جو تجھے تمام مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے فرمایا: اے آدم! تُو نے سچ کہا، بیشک وہ تمام مخلوق میں میری بارگاہ میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ تم اس کے وسیلے سے مجھ سے دعا کرو میں تمہیں معاف کردوں گا اور’’وَلَوْلَا مُحَمَّدٌمَا خَلَقْتُكَ‘ اگر محمد(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)نہ ہوتے تو میں تمہیں پیدا نہ کرتا۔( مستدرک،و من کتاب آیات رسول اللہالخ،استغفارآدم علیہ السلام الخ ،۳/۵۱۷،حدیث:۴۲۸۶)

نُوح و خلیل و مُوسیٰ و عیسیٰ  

آنکھوں کا تارا نامِ محمد

سب کا ہے آقا نامِ محمد

دِل کا اُجالا نامِ محمد

 اللہُ اَکْبَر رَبُّ الْعُلیٰ نے

ہر شے پہ لکھا نامِ محمد

ہیں یُوں تو کثرت سے نام لیکن        

سب سے ہے پیارا نامِ محمد

دولت جو چاہو دونوں جہاں کی    

صلِّ علیٰ کا سہرا سجاکر

شیدا نہ کیوں ہوں اس پر مسلماں

آنکھوں میں آ کردل میں سَما کر

کرلو وظیفہ نامِ محمد

دُولہا بنایا نامِ محمد

رَبّ کو ہے پیارا نامِ محمد

رنگت رَچا جا نامِ محمد

 

(قبالہ بخشش،ص۷۳،۷۴)

سرکار کی آمد مرحبا٭سردار کی آمد مرحبا٭سالار کی آمد مرحبا٭مختار کی آمد مرحبا٭غمخوار کی آمد مرحبا ٭  تاجدار کی آمد مرحبا٭شاندار کی آمد مرحبا٭ مرحبا یا مصطفےٰ٭مرحبا یا مصطفےٰ٭مرحبا یا مصطفےٰ ٭مرحبا یا مصطفےٰ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے ابُو البشر حضرت سَیِّدُنا آدم صفیُ اللہ  عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ