Book Name:Imam e Ahle Sunnat ka Shauq e Ilm e deen

جب تک واپس نہ ہو،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی راہ میں ہے۔(ترمذی،کتاب العلم،باب فضل طلب العلم،حدیث: ۴/۲۹۴،حدیث: ۲۶۵۶)

(2)جو صبح مسجد میں نیکی سیکھنے یا سکھانے کیلئے گیا اس کے لیے مکمل حج کرنے والے کی طرح اجر (لکھا جاتا )ہے ۔ (الترغیب والترھیب،کتاب العلم،الترغیب فی الرحلۃ فی طلب العلم،۱/ ۷۵،حدیث:۱۴۶)

(3)جس کو اس  حال میں موت آگئی کہ وہ علم کواس لئے طلب کررہا تھاتا کہ اسلام کو زندہ کرے تو اس کے اورانبیا عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے درمیان جنت میں ایک درجے کا فرق ہوگا۔(دارمي،باب في فضل العلم و العالم، حدیث:۳۵۴، ۱/۱۱۲)

علم و عِرفاں کا جو کہ ساگَر تھا

 

خیر سے حافِظہ قَوی تر تھا

حق پہ مَبنی تھا جس کا ہر فتویٰ

 

واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

(وسائلِ بخشش،ص۵۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُناآپ نےکہ حُصولِ عِلْمِ دِین  کیلئے گھر سے نکلنے والوں  پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی کیسی  کرم نوازیاں  ہوتی ہیں  کہ یہ خُوش نصیب جب تک واپس نہ لوٹیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی راہ میں شُمار کئےجاتے ہیں ،ان  کے نامَۂ اعمال میں حج کرنےو الوں کی طرح ثواب  لکھاجاتاہے اوراگر طالبِ علم  کااسی حالت میں انتقال ہوجائے تواُسے  جنَّت میں بُلندوبالا درجات سے بھی نوازا جاتاہے ۔ لہٰذا ہمیں بھی حُصُولِ علم کے ان فضائل کو پانے کیلئےعلمِ دِیْن حاصل کرناچاہیے ۔علم حاصل کرنے کیلئےفقط امِیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنگرانِ شوریٰ  اوردیگرمبلغین کے بیانات ،اُستادصاحب سے سُنی ہوئی بات ،یا کسی کتاب  کے  چیدہ چیدہ مقامات سے منتخب مدنی پھول نکالنے  پر ہی اِکتفا نہ کیا جائے بلکہ اپنی محنت اورشوق ِ مُطالَعہ کے ذریعے مکتبۃُ المدینہ کے کُتُب ورسائل اول تا آخر باربارمُطالعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ