Book Name:Hazrat e Aisha ki Shan e ilmi

میں ساس بنے گی،لہٰذا آج اس بیٹی کی تَرْبِیَت پر بھرپور توجہ دینا ضروری ہے تا کہ کل کو وہ بھی اپنی اولاد کی بہترین تَرْبِیَت سے غفلت نہ کرے ۔

      اولاد کی مدنی تربیت کیسے کی جائے؟اس کی  بہترین معلومات حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کے3 رسائل’’تربیتِ اولاد،بیٹی کی پرورش،اولاد کے حقوق‘‘ہدیۃًحاصل کیجئے اوران سے حاصل ہونے والے مدنی پھولوں کی روشنی میں اولاد کی تربیت کرنے کی کوشش کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دُنیا وآخرت میں خیر ہی خیر نصیب ہوگی۔یہ رسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسےمُفت میں پڑھے جاسکتے ہیں،ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ آؤٹ بھی کیے جا سکتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اولاد کی اچھی تربیت کرنے ،نمازوں اور نیکی کے کاموں پر اِسْتِقامت حاصِل کرنے ، اس طرح کی اخلاقی،معاشرتی اور دینی باتیں اور خُوب خُوب سنتیں اور آداب سیکھنے کیلئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے بلکہ زہے نصیب !ہر اسلامی بھائی موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف  کی سعادت بھی حاصل کرلےکیونکہ عنقریب اب رمضانُ المبارک کا وہ آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے جس میں لاکھوں لاکھ مسلمان خالق و مالک عَزَّ  وَجَلَّ کی رضا حاصل کرنے اور رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سُنّت پر عمل کرنے کی نیت سے اعتکاف کی سعادت حاصل کرکے بارگاہِ الٰہی سے تقسیم ہونے والے انعام و اکرام  کے مستحق قرار پاتے ہیں۔ اعتکاف کرنے والا بھی کس قدر خوش قسمت ہوتا ہے کہ (خلافِ شرع کاموں سے باز رہنے کی صورت میں) اُس کا ہر ہر لمحہ عبادتِ الٰہی میں بسر ہوتا ہے،معتکف جب تک حالتِ اعتکاف میں رہتا ہےبہت سی برائیوں سے محفوظ رہتا ہے اور اسے ہر روز ایک حج کا ثواب عطا کِیا جاتا ہےچُنانچہ

       حضرتِ سیِّدُنا امام حسن بصری رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے منقول ہے:مُعْتَکِف کو ہر روز ایک حج کا ثواب