Book Name:Hazrat e Aisha ki Shan e ilmi

کورْس کی مُفت تعلیم دی جاتی ہے نیز مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کو حفظ و ناظرہ کی تعلیم دینے کے لئے مُلک  وبیرون مُلک سینکڑوں مدارس بنام ”مدرسۃُ المدینہ“ بھی اپنی برکتیں لُٹا رہے ہیں۔ان جامعاتُ المدینہ ومدارسُ المدینہ میں ایسا مدنی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یہاں پڑھنے والے اور پڑھنے والیاں اپنی تعلیم مکمل کرکے علم وعمل کے پیکر بن کر پوری دُنیا میں سُنّتوں کی دُھومیں مچانے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی پیغام کو عام کرنے والے بن جائیں لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی اولاد کو سچا عاشقِ رسول اور حقیقی مُحبِّ صحابہ و اَہلبیت بنانے، اپنی اور ان کی قبر و آخرت سنوارنے،اُنہیں علم وعمل کی راہ پرچلانے نیز اپنے اور ان کیلئے جنّت کا راستہ آسان بنانے کیلئے جامعاتُ المدینہ اور مدارسُ المدینہ میں داخلہ دِلوا کر اپنے لئے ثوابِ جاریہ کا سامان کریں۔

                        اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ جامعۃ المدینہ(للبنین)یعنی اسلامی بھائیوں اورجامعۃ المدینہ (للبنات)یعنی اسلامی بہنوں کے جامعۃ المدینہ میں داخلے جاری ہیں اور10شوال المکرم 1437ھ،(متوقع 16جولائی 2016ء)تک داخلے جاری رہیں گے۔داخلوں کے خواہشمنداپنے اپنے شہروں کے جامعۃ المدینہ للبنین وللبنات میں رابطہ کیجئے۔

       آپ بھی اپنے بچوں کی بہتردینی تربیت کروانے، انہیں نماز روزے کاعادی بنانے،فرائض و واجبات،حلال و حرام، خریدو فروخت اورحُقُوقُ الْعِباد،وغیرہ کے شرعی اَحْکامات سکھانے کیلئے جامعۃُ المدینہ میں داخل کروائیےتاکہ آپ کے بچے عِلْمِ دِیْن سیکھ کر دوسروں کو سکھائیں اورآپ کی اُخروی نجات کا سامان بن سکیں۔عِلْمِ دِین کے فضائل کی تو کیا بات ہے! صَدرُالشَّریعہ حضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمدامجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِرْشاد فرماتے ہیں:علم ایسی چیز نہیں جس کی فضیلت اور خوبیوں کے بیان کرنے کی حاجت ہو، ساری دنیاہی جانتی ہے کہ علم بہت بہتر چیز ہے اس کا حاصل کرنا بلندی کی علامت ہے۔ یہی وہ چیزہے جس سے انسانی زندگی کامیاب اور خوشگوار ہوتی ہے اور اسی سے دنیا وآخرت بہتر ہوجاتی ہے۔ (اس  سے)وہ علم مُراد ہے جو قرآن و حدیث سے حاصل ہو کہ یہی وہ  علم ہے جس سے