Book Name:Hazrat e Aisha ki Shan e ilmi

دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں مِلتا۔

                      (۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں

       نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا۔٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کیلئے جگہ کُشادہ کروں گا۔ ٭دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گُھورنے،  جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا۔٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا۔٭ بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سترہ (17) رمضانُ المبارَک اُمُّ المومنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا یومِ وِصال ہے، لہٰذا اسی مُناسبت سے آج حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کا ذِکرِ خیراور بالخُصُوص آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کی علمی شان سُننے کی سعادت حاصل کریں گے ۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا زُہدو تقویٰ، سَخاوَت و شُجاعت اور عبادت ورِیاضت جیسی بہت سی عُمدہ خوبیوں کے ساتھ ساتھ بہت سے عُلُوم و فُنُون میں بھی اپنی مثال آپ تھیں۔جیساکہ

سیِّدَتُنا عائشہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا  کی فقہی و طِبّی مہارت

        حضرت سیِّدُنا عُرْوَہ بن زبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  جوکہ حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کے بھانجے (اور آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی بہن حضرتِ اَسْماء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے بیٹے )ہیں، اِن کا بیان ہے کہ فقہ وحدیث کے علاوہ میں نے حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا) سے بڑھ کر کسی کو اَشعارِ عرب کا جاننے