Book Name:Faizan e Maula Ali Mushkil Kusha

شخص اِن پر عمل کرلے تو وہ دارَین(یعنی دُنیا و آخرت) کی سَعادتوں سے مالا مال ہوجائے، اسے دین ودنیا کے کسی معاملے میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، اِن کلِمات میں حضرت سیدنا علی المرتضیٰ شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ َتعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے ہمیں زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ بتا دیاہے کہ اگر اِس طرح زندگی گزارو گے تو بَہُت جلد ترقی وکامیابی کی دولت اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا نصیب ہوگی۔ اگرآپ  اَولیائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلام کے اَحْوال کے ساتھ ساتھ اُن کے نصیحت آموز اَقْوال اور عِلم و حِکمت سے بھرپُور مدنی پُھول سمیٹنا چاہتےہیں تو دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃُالمدینہ کی مَطبوعہ 324صَفحات پر مُشتمل کتاب بنام ’’152رحمت بھری حکایات‘‘ کا مُطالَعہ فرمائیں،اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اِس کتاب میں 92بُزرگوں کے مُختصر حالات ،مغفرت کے واقعات اور بے شمُار فرامین موجود ہیں ۔آپ سے مدنی التجا ہے کہ  خُود بھی اس کتاب کا مُطالعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں،یہ کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ(Download)بھی کی جا سکتی ہے، پڑھی(Read) بھی جا سکتی ہے اورپرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کی جا سکتی ہے۔

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نیک بندوں کا فیضان آپ پر بھی جاری ہوجائے گا  ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بُزرگانِ دین کے نقشِ قَدَم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیۡن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

آیئے! آپ کی ترغیب وتحریص کے لئےچوک درس کی ایک مدنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں۔     

ناچ رنگ اور شراب کا عادی