Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan

سَروَرِ کائنات،فَخْرِمَوْجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مع صحابۂ کرام اور اَولیائےعِظام رِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اِن کے گھر جَلْوہ اَفْروز ہیں اوراِن اَلفاظِ مُبارَکہ سے اُن کوخِطاب فرماکر بِشارت سے نوازا:” اے ابُو صالح ! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے تم کو ایسا فَرزَنْد(بیٹا) عطا فرمایا ہے جو وَلی ہے اوروہ میرا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا مَحْبُوب ہے اور اس کی اَوْلیاء اور اَقْطاب میں ویسی  ہی شان ہوگی، جیسی اَنْبیاء اور مُرسَلین عَلَیْہِمُ السَّلَام میں میری شان ہے۔“ (سیرتِ غوث الثقلین،ص۵۵بحواله  تفریح الخاطر)

 (۲)اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  کی بِشارتیں

       آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے والدِ ماجد کو نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے عِلاوہ جُملہ اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنےبھی یہ بِشارت دی کہ تمام اَوْلیاءُاللہ تمہارے فَرزَنْدِ اَرْجُمَنْدکےمُطیع (فرمانبردار) ہوں گے اوران کی گردنوں پران کا قَدَمِ مُبَارَک  ہوگا۔“ (سیرتِ غوث الثقلین،ص۵۵بحواله  تفریح الخاطر)

جس کی مِنْبر بنی گردنِ اَوْلیاء

اُس قَدم کی کَرامت پہ لاکھوں سَلام

(حدائقِ بخشش، ص۳۱۵)

 (۳)حضرت حَسَن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کی بِشارت :

       غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  سے پہلےکے اَوْلیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام میں سےکئی ایک نے آپ کی آمد کی بِشارت دی۔چُنانچہ حضرتِ سَیِّدُناحسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے اپنے زَمانۂ مُبَارَک سے لے کر حضرت شیخ مُحِیُّ الدِّیْن سَیِّدعبدُالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرانی  کے زمانۂ مُبَارَک  تک تفصیل سے خبردی کہ جتنے بھی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے اَوْلیاء گُزرے ہیں، سب نے شیخ عبدُالقادرجیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرانی