Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan

کرکےاِنہیں دعوتِ اسلامی کی خِدْمات،جامعاتُ المدینہ ومدارِسُ المدینہ اوربیرونِ ملک میں ہونے والےمَدَنی کاموں سے آگاہ کرتی ہے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو  دن دُگنی رات چُگنی ترقی عطافرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

مدنی کاموں میں حِصّہ لیجئے!

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  شیخِ طریقت ،امیرِاَہْلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  ہمیں ایک مَدَنی مَقْصَد عطافرمایا ہے کہ   مجھے اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کو شش  کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ،لہٰذا اپنی اور ساری دُنیا  کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیےاورذیلی حلقے کے  12 مدنی  کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے والے بن جائیے۔ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں سے ایک کام روزانہ’’ چوک دَرْس‘‘بھی ہے۔ بے شک چوک دَرْس تبلیغِ دین کا ایک بہترین ذَرِیْعہ ہے اور یہ بہت بابَرَکت اور فَضِیْلت والا کام ہےجیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے کہ بازار میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ذِکْر کر نے والے کے لیے ہر بال کے بدلے قِیامت میں نُور ہوگا۔ (شُعَبُ الْاِیمان، ج۱ ،ص۴۱۲،حدیث ۵۶۷ )

یاد رہے! تِلاوتِ قرآن،حَمْدو ثَنا، مُناجات و دُعا، دُرُود و سلام، نعت ، خُطْبہ، دَرْس، سُنَّتو ں بھرا بیان وغیرہ سب ”ذِکْرُ اللہ“ میں شامل ہیں۔ لہٰذا ہر اِسْلامی بھائی کو چاہئے کہ روزانہ کم اَزْ کم12 مِنَٹ بازار میں فیضانِ سُنَّت کا دَرْس دے یا سُنے۔جتنی دیر تک دَرْس دےگااِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اُتنی دیر اسے بازار میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا ذکرکرنے کا ثواب ملے گا۔