Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan
گرمی سردی، آندھی طوفان بہر حال مطالعہ جاری رکھتے تھے، مشقتیں تکلیفیں برداشت کرتے مگر حصولِ علم میں مشغول رہتے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی محبت نصیب فرمائے، ہم آپ کی غلامی میں زندہ رہیں اور کاش! بروزِ قیامت بھی آپ کے غلاموں میں اٹھیں۔ اٰمین
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی،غوثِ پاک کی غلامی کی طرف بُلا رہی ہے، دنیا و آخرت کی بہتریاں پانے کے لئے اس بغدادی و مدنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔
مجلس مَزاراتِ اَوْلِیاءکا تعارُف:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ شَیْخِ طَرِیْقت، امِیْرِاَہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیشہ تبلیغِ قُرآن و سُنَّت کی عالمگیر غَیْر سِیاسی تَحْرِیک دعوتِ اسلامی کے ہر ہر اسلامی بھائی و اِسلامی بہن کو اَوْلِیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کی تَعْظِیْم و تَکْرِیْم کا دَرْس دِیا۔ آپ کے اِسی دَرْس کا نتیجہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے شُعْبہ جات میں سے ایک اَہَمّ شُعبہ ”مَجْلسِ مَزَاراتِ اَوْلِیاء“بھی ہے۔یہ مَجْلس دِیگر مَدَنی کاموںکے ساتھ ساتھ بُزرگانِ دِین کے مَزَاراتِ مُبارَکہ پر حاضِر ہو کر مُـخْتَلِـف دِینی خِدْمات سَراَنْجام دیتی ہے۔مثلاًحتَّی المَقدُور صاحِبِ مَزارکے عُرْس کے مَوْقَع پراِجتماعِ ذِکْرونعت کااِنْعِقَادکرتی ہے،مَزارات سے مُلْحِقہ مَساجِد میں عاشِقانِ رَسُول کے مَدَنی قافلے سَفرکرواتی اوربِالخُصُوص عُرس کے دنوں میں مَزارشریف کے اِحاطے میں سُنَّتوں بھرےمَدَنی حلقے لگاتی ہے،جن میں وُضو،غُسل،تَیَمُّم،نمازاور اِیْصالِ ثواب کاطریقہ،مَزارات پر حاضِری کے آداب اور سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتیں سکھائی جاتی ہیں نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اِجْتماعات میں شِرکت ،مدنی قافلوں میں سَفراورمدنی اِنْعامات پرعمل کی ترغیب بھی دِلائی جاتی ہے، ایامِ عُرس میں صاحبِ مَزارکی خِدْمَت میں ڈھیروں ڈھیراِیْصالِ ثواب کے تَحائِف پیش کرتی ہے نیز صاحبِ مَزاربُزرگ کےسَجّادہ نشین،خُلَفَااور مَزارات کےمُتَوَلِّی صاحبان سے وقتاًفوقتاًمُلاقات