Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan

داخل کروادیا گیا۔ ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم ضَرور دِلوایا کریں۔    اَفْسوس! آج  ہم اپنے بچوں کو دُنیاکی تعلیم تو بہت زورو شور سے دِلواتے   ہیں، خُوب پیسے خرچ کر تے ہیں، توجُّہ بھی دیتےہیں مگر دِینی تعلیم کی طرف ہمارا کوئی رُجحان نہیں ہے۔ ہم اِسکول کے ہوم وَرْک کے مُتَعَلِّق تو روز بچوں سے پوچھ گچھ کرتے ہوں گے،  اپنی نگرانی میں بچوں سے ہوم وَرْک کرواتے ہوں گے، اگر اسکو ل میں بچوں کی پڑھائی میں کمزوری نظرآئے تو بچوں کو ڈانٹتے بھی ہوں گے اور اس کمزوری کودُورکرنے اورتعلیمی مِعیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ٹیوشن کی الگ سے ترکیب بھی کرتے ہوں گے کہ کسی طرح میرا بچہ کوئی پوزیشن لینے میں کامیاب ہو جائے،لیکن صَدْ اَفسوس! کہ دِینی تعلیمات اور مَدْرَسَہ کے اَسْباق سے  مُتَعَلِّق ہم بچوں پر بالکل توجُّہ نہیں دیتے۔آیئے !آج سے نِیَّت  کرتے ہیں کہ اب ہم اپنے بچوں کو ذَوْق وشَوق کے ساتھ دِینی تعلیم بھی دلوائیں گے اور اس حَوالے سے ان پرخُوب توجُّہ  بھی دیں گے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے ”مَدْرَسۃُ المدینہ “ایک عرصے سے تعلیمِ قرآن کو عام کرنے میں مصروفِ عمل ہیں،جہاں آپ بآسانی   اپنے بچوں کو قُرآنی تعلیمات کے زیور سےآراستہ کر نے کے ساتھ ساتھ ان کے اَخْلاق وکردار کوبھی بہتر بناسکتے  ہیں۔لہٰذا اس  سے فائدہ اُٹھایئے اور ہوسکے توکم از کم اپنے ایک بچے کو قرآنِ پاک کا حافِظ بنایئے،عالمِ دین بنائیے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی، جس کا مدنی پیغام دنیا کے کم و بیش 192 ممالک میں پہنچ چکا ہے، اس مدنی تحریک کے تحت مدنی مُنّوں اور مدنی مُنّیوں کو فی سبیل اللہ قرآنِ پاک حفظ بھی کروایا جاتا ہے، ناظرہ بھی پڑھایا جاتا ہے، صرف پاکستان میں 2 ہزار سے زائد مدرسۃ المدینہ قائم ہیں، جن میں 1 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات ہیں ،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں بچوں اور بچیوں کو عالم اور عالمہ کورس (درسِ نظامی)بھی کروایا جاتا ہے، صرف پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے تقریباً پونے 4 سو جامعات المدینہ قائم ہیں،