Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan

جب بچّہ سمجھ دار ہوجائے تو اُس کے سامنے ایسی حَرکت نہ کرو جس سے بچے کے اَخْلاق خَراب ہوں۔کیونکہ بچّوں میں نَقْل کرنے کی زِیادہ عادت ہوتی ہے۔ ان کے سامنے نمازیں پڑھو۔قرآنِ پاک کی تِلاوت کرواور ان کو بُزرگوں کے قصّے کہانیاں سُناؤ۔بچّوں کو کہانیاں سُننے کا بَہُت شَوق ہوتا ہے۔ سبق آموزکہانیاں سُن کر اچھّی عادتیں پڑيں گی۔جب اور زِیادہ ہوش سنبھالیں تو سب سے پہلے ان کو پانچوں کلمے،ایمانِ مُجْمَلْ، ایمانِ مُفَصَّلْ،پھر نمازسکھاؤ۔کسی مُتَّقِی یا حافِظ یا مولوی (صاحب)کے پاس کچھ روز بِٹھا کر قرآنِ پاک اور اُردو کے دِینیات(اِسْلامیات)کے رِسالے ضَرور پڑھاؤ اور جس سے بچّہ مَعْلوم کرے کہ میں کس دَرَخْت کی شاخ اور کس شاخ کا پھل ہوں، اور پاکی پَلِیْدی وغیرہ کے اَحْکام یاد کرے۔ (اسلامی زندگی ، ص 30 مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

الحمد للہ عَزَّ وَجَلَّ  شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عؔطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے بچوں کی مدنی تربیت کے لئے بچوں کی سچی کہانیاں لکھی ہیں، جس میں بہت ہی پیارے پیارے عنوان ہیں، انداز بھی بہت آسان رکھا ہے تا کہ بچے بآسانی سمجھ سکیں اور ان رسالوں میں پیپر بہت چکنا رکھا گیا ہے اور جگہ جگہ خاکے بنائے گئے ہیں تا کہ بچوں کے لئے کشش ہو، بچوں کی یہ کہانیاں مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے اور اگر ویب سائٹ سے پڑھنا چاہیں تو دعوت ِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے آپ ان کہانیوں کو پڑھ بھی سکتے ہیں، ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور اس کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔ ان رسائل کے نام ہیں (1) نور والا چہرہ (2) فرعون کا خواب (3) بیٹا ہو تو ایسا (4) جھوٹا چور

"نور والا چہرہ" آپ پڑھیں گے یا بچوں کو پڑھائیں گے یا سنائیں گے تو ان شآء اللہ عَزَّ وَجَلَّ  دل میں پیارے نبی، رسولِ ہاشمی، مکی مدنی، محمدِ عربی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی محبت بڑھے گی اور ساتھ ہی