Book Name:Ghaus e Pak ka Bachpan

نمازاور  روزے کا عادی بنائیں۔اگر ہم خُودکو اور اپنے  گھر والوں کونیک بنانا چاہتے ہیں اور گُناہوں بھری زِندگی سے جان چُھڑانا چاہتے ہیں تو خُود کو اور گھر والوں کودعوتِ اسلامی کے پاکیزہ  مدنی ماحول سےوابستہ کرلیجئے،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اِس کی بَرَکت  سے  نیک بننے کاجَذبہ پیدا ہو گا اور گُناہوں سے نَفْرت کا ذِہْن بنے گا اور یوں ہماری دُنیا و آخرت دونوں سنور جائیں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پیروں کے پیر، پیر دَسۡتۡ گِیر، روشن ضمیر شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مادَرْزاد(یعنی پیدائشی) وَلی تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں تھے اور ماں کو جب چھینک آتی اور اس پر وہ”اَلْحَمْدُ لِلّٰہ “کہتیں، تو آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پیٹ ہی میں جواباً یَرْحَمُکِ اللّٰہُکہتے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ یکُم رَمَضَانُ الْمُبارَک بروز پیرصبحِ صادِق کے وَقْت دُنیا میں جَلْوہ گَر ہوئے، اُس وَقْت ہونٹ آہِستہ آہِستہ حَرکت کر رہے تھے اور اللہ اللہ کی آواز آرہی تھی۔(منے کی لاش ، ص۴۔۵)

رونقِ کل اولیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر

پیشوائے اَصفیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر

آپ ہیں پیروں کے پیراورآپ ہیں روشن ضمیر

آپ شاہِ اَتقیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر

پیدا ہو تے ہی رکھے رَمضاں میں روزے، دن میں دودھ

کا نہ اک قطرہ پیا یاغوثِ اعظم دَسْتْگِیر

(وسائلِ بخشش ، ص۵۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ