Book Name:Meraj kay Jannati Mushahidat

فتنے فَساد کے ناپاک جراثیم خُود بخُود دَم توڑ جائیں گے۔ آئیے غصہ  پینے کی فضیلت پر تین (3) فرامین ِمصطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُنئے!

(1)جس کو غُصّہ آیا،پھر بُردْبار(برداشت کرنے والا) ہوگیا، تو وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی مَحَبَّت کا حَقْدار ہو گیا۔ (الکامل فی الضعفاء الرجال،مطرف اليساري ابو مصعب ، ج۸،ص۱۱۲)(جہنم میں لے جانے والے اعمال ج ۱ ،ص ۲۲۴)

(2)جو بدلہ لینے پر قادِر ہونے کے باوُجُود،غُصّہ پی لےتواللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے لوگوں کے سامنے بُلائے گا تاکہ اس کو اختیار دے کہ جنَّت کی حُوروں میں سے جسے چاہے پسند کر لے۔“ (ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب الحلم ،رقم ۴۱۸۶ ،ج۴، ص ۴۶۲ بتغیر قلیل)(جنت  میں لے جانے والے اعمال ج ۱ ،ص،۵۵۸)

(3) تم میں سب سے زِیادہ بہادُر وہ ہے جو غُصّہ کے وَقْت خُود پر قابو پالے اورسب سے زیادہ بُردبار(برداشت کرنے والا)وہ ہے،جوطاقت کے باوُجُود مُعاف کر دے۔'' (کنزالعمال،کتاب الاخلاق، الحدیث: ۷۶۹۴،ج۳،ص۲۰۷)

حُسْنِ اَخْلَاق اور نَرمی دو

 

دُور ہو خُوئے اِشْتِعَال آقا

(وسائل بخشش مُرمّم ،ص۱۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

موتیوں سے بنے ہوئے گنبد نُما خیمے

معراج کی رات پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے رحمتِ الہٰی کےمشاہدات میں سے یہ بھی دیکھا کہ جنّت میں موتیوں سے بنے ہوئے گُنبد نُما خَیمے ہیں جن کی مِٹّی مُشک تھی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سے دَرْیَافت فرمایا: ”لِمَنْ ہٰذَا یَا جِبْرِیْل یعنی اے جبریل! یہ کس کے لئے ہیں؟“عرض کیا:اے مُحَمَّد( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ!)یہ آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ