Book Name:Majlis e Madrasa tul Madina Courses kay 21 Madani Phool

پرعمل کے لئے روزانہ فکرِمدینہ کا ذہن دینے کے لیے کم ازکم 2اسلامی بھائیوں پرانفرادی کوشش، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، مدرسۃ المدینہ بالغان، بعدِ فجر مَدَنی حلقہ، صدائے مدینہ، چوک درس،پابندیٔ وقت کے ساتھ اوّل تاآخر ہفتہ واراوردیگر اجتماعات میں شرکت وغیرہ۔

 * اپنی اصلاح کی کوشش کے لیے مدنی انعامات پر عمل کے ساتھ سا تھ روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے ہرماہ مدنی انعامات کا رسالہ اپنے ذمہ دارکوجمع کروائیں اورساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لیے عمر بھر میں یکمشت 12ماہ، ہر 12ماہ میں 30دن اور ہر 30 دن میں کم از کم 3دن جدول کے مطابق مدنی قافلے میں سفر کی ترکیب  بناتے رہیں۔

* بِلاناغہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے  عطارؔ کا دوست،پیارا، منظورِ نظر اورمحبوبِ عطارؔبننے کی سعی جاری رکھیے، اِستقامت پانے کے لئے کم ازکم 3دن کے مدنی قافلے میں سفرکو اپنامعمول بنالیجئے نیز ضروری گفتگوکم لفظوں میں کچھ اشارے میں اورکچھ لکھ کرکرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نگاہیں جھکا کررکھنے کی ترکیب بنائیے۔

* اراکینِ مجلس،مدنی انعام نمبر47پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کم ازکم 1گھنٹہ12منٹ مدنی چینل دیکھنے کی ترکیب بنائیں نیز ہفتہ وارLiveمدنی مذاکرہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ دیگررِیکارڈڈمدنی مذاکروں اور مدنی چینل کے سلسلوں کو اہتمام کے ساتھ دیکھنے کی مدنی التجاء ہے۔

* مرکزی مجلسِ شوریٰ، کابینہ اور اپنے شعبے کے مدنی مشوروں کے ملنے والے مدنی پھو لوں کا خود بھی مطالعہ کیجئے اور متعلقہ تمام ذمہ داران تک بر وقت پہنچانے کی تر کیب بنائیے ۔

* دورانِ مدنی کام و ملاقات امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں مرید/ طالب بنانے کی کوشش کرتے رہیں ، مرید/ طالب ہو جائیں تو مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ سے مکتوب کی ترکیب اور شجرہ ٔقادِریہ، رضویہ، ضیائیہ، عطاریہ حاصل کرنے اورروزانہ پڑھنے کی ترغیب بھی دِلائیں۔

 * مَدَنی کام استقامت کے ساتھ کرنے کے لئے بالخصوص مَدَنی انعام نمبر 24 اور 26 کے عامل بن جائیں * مَدَنی انعام نمبر 24: کیا آج آپ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ، کابینات، مشاورتیں و دیگر تمام مجالس جس کے بھی آپ ماتحت ہیں ، ان کی (شریعت کے دائرے میں رہ کر) اِطاعت فرمائی۔ * مَدَنی انعام نمبر 26: کسی ذمہ دار (یا عام اسلامی بھائی) سے برائی صادر ہو جائے اور اصلاح کی ضرورت محسوس ہو تو تحریری طور پر یا براہِ راست مل کر (دونوں صورتوں میں نرمی کے ساتھ) سمجھانے کی کوشش فرمائی یا معاذ اللہ عزَّوَجَلَّ بِلا اجازتِ شرعی کسی اور پر اظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے؟

مرکزی مجلسِ شورٰی {دعوتِ اسلامی}

مَدَنی مقصد: مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآء اللہ عزَّوَجَلَّ

تاریخِ اجراء:۲۹ربیع الاوّل ۱۴۳۶ / 20 جنوری2015ء