Book Name:Majlis e Madrasa tul Madina Courses kay 21 Madani Phool

{3}کوئی بھی پمفلٹ ،تحریروفارم وغیرہ مرکزی مجلس ِشوریٰ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کی اِجازت نہیں۔

{4}   مُدَرِّس کورس/تجوید و قرأ ت کورس‘‘کا تعلیمی و اِمتحانی جدول ،مجلس مدرسۃُ الْمدینہ(کورسز) ہی طے کرے گی۔

{5}   مُدَرِّس کورس/تجوید و قرأ ت کورس‘‘کے شرکاء  روزانہ فیضانِ سنّت کا درس،  روزانہ دعائے مدینہ میں اجتماعی طور پر فکرِ مدینہ ،ہفتہ وار اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت  اور جدول کے مطابق ہر ماہ مدنی قافلے میں سفر(مدنی قافلے میں سفرکرنے والے اسلامی بھائی کی کم ازکم عمر22سال ہے ،البتہ 10سے 21سال کے اسلامی بھائی کے والدیاسگے بڑے بھائی مدنی قافلے میں سفرکریں تووہ بھی ان کے ساتھ سفرکرسکتاہے ، 10/12 سال کا مدنی منا جس مدنی قافلے میں اپنے والد یا بڑے بھائی کے ساتھ سفرکررہا ہو،اس مدنی قافلے میں دوسرے مدنی منے کو سفرنہ کروایا جائے تاکہ سنجیدگی برقراررہ سکے)  کا لازمی معمول بنائیں ۔

{6}   مُدَرِّس کورس/تجوید و قرأ ت کورس‘‘کے شرکاء اور مُدرسین کا مدنی حلیہ ہی میں ہونا لازمی ہے ۔ (مدنی حلیے کی تفصیل آگے آ رہی ہے)

{7}اس شعبے سے متعلقہ کوئی بھی نیا کام یا تبدیلی مجلس مدرسۃُ الْمدینہ(کورسز)کی تحریری اجازت کے بغیر نہ کی جائے۔

{8}مدرسۃُ الْمدینہ(کورسز) میں پیش آنے والے ہر طرح کے مسائل کا حل تنظیمی طریقِ کار کے مطابق ہی فرمائیں ، مثلاً مدرس کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ اپنے متعلقہ ذِمہ دار کو تحریری طورپر پیش کرے ۔زیادہ تاخیریامسئلہ حل نہ ہونے یا اِطمینان نہ ہونے کی صورت میں بتدریج رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ(کورسز)،نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ(کورسز) کو پیش کرے ، پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو اپنے شعبہ سے متعلقہ رُکنِ شورٰی کو پیش کرے جب تک شرعاً واجب نہ ہو جائے کسی کی غلطی کو (بلا اجازتِ شرعی )دوسرے کے آگے بیان کر کے بدگمانیوں ، غیبتوں ، چغلیوں اورایک دوسرے کے عیوب اُچھالنے کا بازار گرم کر کے اپنی آخر ت اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے نقصان کا سبب نہ بنیں۔

{9}  وہ ذِمہ داران جو مالِ وقف کے امین ہیں ،انہیں چاہئے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے شرعی تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش فرمائیں۔اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتاہے: وَالَّذِیْنَ ھُمْ لِاَمٰنٰتِھِمْ