Book Name:Majlis e Madrasa tul Madina Courses kay 21 Madani Phool

اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

’’میراہر عمل بس تِرے واسطے ہو ‘‘کے 21 حروف

 کی نسبت سے مجلس مدرسۃالمدینہ (کورسز) کے 21 مَدَنی پھول

فرمانِ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ:

 *مدرَسے میں اور اس کے علاوہ بھی’’ پردے میں پردہ‘‘ کیجئے اور طَلَبہ کو بھی اس کا پابند بنایئے۔ انہیں مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ جمع کروانے کی اتنی ترغیب دی جائے کہ ان کا ذِہن بن جائے کہ مَدَنی اِنعامات پر عمل ہماری زندگی کا لازِمی جُزو ہے *مدرِس پڑھانے میں خواہ کتنا ہی ماہر ہو،بے شک اسکا دَرَجہ پڑھائی کے مُعامَلے میں اوّل آتا ہومگر میرے نزدیک وُہی مدرِّس کامیاب ہے جو ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے دیئے ہوئے مَدَنی ذِہن کے مطابق طَلَبہ کی اَخلاقی تربیَّت کرنے میں بھی کامیاب رہے*مدرَسے کی مجلس کے عنایت کردہ جَدوَل کے مطابِق اپنے عَلاقے کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر فرمایا کیجئے *ذِمّے دَاران کی اِطاعت کرتے ہوئے اپنے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچاتے رہئے اور مدرسۃُالمدینہ (بالِغان) میں روزانہ پڑھانے کی سعادت بھی حاصل کرتے رہئے  نیز ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کا رِسالہ بھی جمع کروائیے۔ (تفصیل کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’رہنمائے مدرسین‘‘ ص 8 تا 13 کا مطالعہ کیجئے)

{1}  فرمانِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّمہے :  نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ۔ یعنی مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر للطَبَراني، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵) اس لیے مجلس مدرسۃ المدینہ(کورسز) کاہرذِمہ دارامیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ’’72 مدنی انعامات‘‘ میں سے ’’مدنی انعام نمبر1‘‘پر عمل کرتے ہوئے یہ نیّت کرتارہے کہ: ’’میں اللہ عزَّوَجَلَّکی رِضا اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّمکی خوشنودی کے لیے دعوتِ اسلامی کے شعبے ’’مجلسِ مدرسۃ المدینہ‘ ‘(کورسز)کا مدنی کام، مدنی مرکزکے طریقِ کا رکے مطابق کروں گا، اِنْ شَآء اللہ عزَّوَجَلَّ۔‘‘

{2} مجلس مدرسۃُ الْمدینہ(کورسز)کے تحت فی الوقت مدرس کورس(مقیم/جُز وقتی)، فیضانِ تجویدوقراء ت کورس اور قاعدہ ناظرہ کورس کی ترکیب ہے۔