Book Name:Majlis e Madrasa tul Madina Courses kay 21 Madani Phool

{16}  پاکستان / بیرونِ ملک سطح کے ذمہ دار ہر مدنی ماہ کی 7 تاریخ تک کارکردگی پاکستان انتظامی کابینہ/ مجلس بیرونِ ملک مکتب اور متعلقہ رکنِ شورٰی کو میل کر دیں۔ (یادرہے! کارکردگی مَدَنی مشورے سے مشروط نہیں ، اگر کسی وجہ سے مَدَنی مشورہ نہ ہو سکے تب بھی مقررہ تاریخ پر اپنے نگران کو کارکردگی پیش کر دیں )

{17}ہرذِمہ دار،ہر ماہ کا پیشگی جدول  مدنی ماہ کی 19 تاریخ تک اپنے( نگرانِ مشاورت /نگرانِ مجلس)سے منظور کروائے، پھر اس کے مطابق پیشگی اطلاع کے ساتھ اپنے جدول پر عمل کرے اور مہینہ مکمل ہونے کے بعد 3 تاریخ تک کارکردگی جدول اپنے  ( نگرانِ مشاورت /نگرانِ مجلس)کو پیش کرے۔

{18}  متعلقہ نگرانِ مشاورت سے مربوط رہیں ،انھیں اپنی کارکردگی سے آگاہ رکھیں اوران سے مشورہ کرتے رہیں ۔جو نگرانِ مشاورت سے جتنا زیادہ مربوط رہے گا وہ اتناہی مضبوط ہوتا جائے گا۔ اِنْ شَآء اللہ عزَّوَجَلَّ

{19}  متعلقہ رکنِ شوریٰ اورنگرانِ مجلس کی اجازت سے وقتاً فوقتاً ااپنے شعبے کے تربیتی اجتماع کی ترکیب کرتے رہیں تا کہ  ذمہ داران کی تربیت کا سامان ہوتا رہے۔

{20}    یاد رہے کہ متعلقہ رکنِ شوریٰ /مجلس بیرونِ ملک ضرورتاً ان مدنی پھولوں میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

{21}مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز نے کورسز کے درجات میں تعلیمی ، اخلاقی ا ور تنظیمی تربیت کے حوالے سے جو نصاب ترتیب دیا ہے،طلبہ میں اَخلاقی و تنظیمی تربیت کی اِسی نصاب کی مدد سے کوشش کی جائے،متعلقہ رکنِ شوریٰ کی مشاورت و اِجازت سے اس نصاب میں ترمیم و اضافہ کیا جا سکتا ہے،نیز مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کا مکمل نظام(بنا م کورسز کا نظام،مدنی پھولوں سے پیغام)تحریری طورپر بنایا گیا ہے،متعلقہ رکنِ شوریٰ کی مشاورت و اِجازت سے ضرورتاً اس میں بھی ترمیم و اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

*  ذمہ داران اپنی دنیا اور آخرت کی بہتری کے لئے مندرجہ ذیل امور کو اپنانے کی کوشش فرمائیں :

 *فرض علوم سیکھنے کی کوشش کرتے رہیں ۔ فرض علوم سیکھنے کے لیے کتبِ امیرِاہلسنّت، بہارِشریعت،فتاویٰ رضویہ ،احیاء ا لعلوم وغیرہ کے مطالعہ کی عادت بنائیں۔

 *ذِمہ داران درج ذیل کُتُب کا مطالعہ کرتے رہیں۔(1)’’چندے کے بارے میں سُوال جواب(2)بہارِ شریعت(مکمل) (3)گلدستہ عقائد و اعمال(4)تفسیرصراط الجنان(5)جہنم میں لے جانے والے اعمال،جنّت میں لے جانے والے اعمال وغیرہ

* مدنی حلیے{داڑھی ، زُلفیں ، سر پر سبز سبز عمامہ شریف( سبز رنگ گہر ا یعنی ڈارک نہ ہو ) کلی والا سفیدکُرتاسنَّت کے مطابِق آدھی پنڈلی تک لمبا، آستینیں ایک بالِشت چوڑی ، سینے پر دل کی جانب والی جیب میں نُمایاں مسواک، پاجامہ یا شلوار ٹخنوں سے اُوپر(سر پر سفید چادر اور پردے میں پردہ کرنے کیلئے مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے کتھیٔ چادر بھی ساتھ رہے تو مدینہ مدینہ ) } کی پابندی کریں۔

*عملی طور پر مَدَنی کاموں میں شریک ہوں ، روزانہ کم ازکم 2 گھنٹے مدنی کاموں میں صرف کیجئے مثلاً مدنی قافلے میں سفر اور مدنی انعامات