Book Name:Majlis e Madrasa tul Madina Courses kay 21 Madani Phool

وَعَھْدِھِمْ رَاعُوْنَo ترجمہ کنزالایمان ۔’’ اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں ۔۱۸سورۃ المؤمِنُوْن:۸)صدرالافاضل ،حضرت علامہ مولانا مفتی سید محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃاللہ الھادی تفسیر خزائن العرفان میں اس آیت کے تحت فرماتے ہیں :’’خواہ وہ امانتیں اللہ کی ہو ں یا خلق کی اور اسی طرح عہد، خدا کے ساتھ ہوں یا مخلوق کے ساتھ ۔ سب کی وفا لازم ہے‘‘۔

{10}مدرسۃُ الْمدینہ(کورسز) کے تمام ذمہ دار ان اپنے تحت کام کرنے والے اجیر اسلامی بھائیوں کی امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے "حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول"کے مطابق مدنی تربیت فرماتے رہیں ،نیز انہیں مدنی مرکز کی طرف سے دیے گئے جدول پر عمل کرنے کا پابند کریں۔ جو اجیر(اُجرت پر کام کرنے والا) اپنا کام مکمل نہیں کرتایاسُستی، کاہلی کی وجہ سے کوتاہی کرتاہے تو جس قدر کام میں کوتاہی کی اُتنی اُجرت لینے کا مستحق نہیں ، اس پر لازم ہے کہ اتنی رقم کی کٹوتی کروائے۔اگر کام میں سُستی کرنے کے باوجود پوری اُجرت لیتا رہا تو توبہ کے ساتھ ساتھ اتنی رقم لوٹانا بھی لازم ہو گا لوٹائے بغیر بَریٔ الذِّمہ نہ ہوگا۔

        امامِ اہلسنت، مجدّدِدین وملت، حضرت علامہ مولانا شاہ امام احمدرضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں : ’’کام کی 3 حالتیں ہیں (۱)سُست (۲) معتدل (۳)نہایت تیز ،اگر مزدوری میں سُستی کے ساتھ کام کرتاہے، گنہگارہے اور اس پر پوری مزدوری لینی حرام ہے، اتنے کام(یعنی جتنا اس نے کیا) کے لائق جتنی اُجرت ہے لے، اُس سے جو کچھ زیادہ ملا مستاجر(جس کے ساتھ اجارہ کا معاہدہ کیا) کو واپس دے ‘‘۔(فتاوی رضویہ جلد ۱۹ص۴۰۷)

  {11} مدرسۃُ الْمدینہ (کورسز)کے ذریعے جو بھی مدنی عطیات اکٹھے ہوں ، وہ مجلسِ مالیات کوجمع کروائیں ،طے شدہ اخراجات مجلس ِمالیات سے گوشوارہ دے کرحاصل فرمائیں ،اپنے طور پر مدنی عطیات جمع کرکے، خرچ کرنے کی اجازت نہیں۔

{12} مَدَنی قافلہ، مَدَنی انعامات، مختلف کورسز کے ماہانہ اہداف:مدرسۃ المدینہ  (کورسز) کے ہر سطح کے ذمہ داران ،اپنے نگرانِ مجلس کے مشورے سے مَدَنی قافلوں ، مَدَنی انعامات اور دیگر کورسز کے ماہانہ اہداف طے کریں اوراس کے لیے بھرپورکوشش بھی فرمائیں۔