- ہوم
- کتابیں
- مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح
- جلد 6
- لباس کا بیان
- باب:تصویروں کا باب
باب:تصویروں کا باب
لباس کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 6
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ قیامت کے دن لوگوں میں سخت تر عذاب والا وہ ہوگا جو نبی کو قتل کرے ۱∞؎یا اسے نبی قتل کریں ۲؎اپنے ماں باپ میں سے کسی کو قتل کرے۳؎اور تصویر ساز لوگ اور وہ عالم جس کے علم سے نفع حاصل نہ کیا جاوے۴؎
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهٗ نَبِيٌّ أَوْ قَتَلَ أَحَدَ وَالِدَيْهِ وَالْمُصَوِّرُونَ وَعَالِمٌ لَمْ يُنْتَفَعْ بِعِلْمِهٖ »
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4509 ، باب:تصویروں کا باب
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ شطرنج عجمیوں کاجوا ہے ۱∞؎
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّهٗ كَانَ يَقُولُ:الشَّطْرَنْجُ هُوَ مَيْسِرُ الأَعَاجِمِ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4510 ، باب:تصویروں کا باب
روایت ہے حضرت ابن شہاب سے کہ ابو موسیٰ اشعری نے فرمایا شطرنج نہ کھیلے گا مگر خطا کار ۱∞؎
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ قَالَ: لَا يَلْعَبُ بِالشَّطْرَنْجِ إِلَّا خَاطِئٌ.
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4511 ، باب:تصویروں کا باب
روایت ہے انہیں سے کہ ان سے شطرنج کھیلنے کے متعلق پوچھا گیا تو فرمایا کہ وہ باطل سے ہے اور اللہ باطل کو پسند نہیں فرماتا ۱∞؎ان چاروں حدیثوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں بیان فرمایا۔
وَعنهُ أَن سُئِلَ عَنْ لَعْبِ الشَّطْرَنْجِ فَقَالَ: هِيَ مِنَ الْبَاطِلِ وَلَا يُحِبُّ اللّٰهُ الْبَاطِلَ. رَوَى البَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الْأَرْبَعَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4512 ، باب:تصویروں کا باب
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک انصاری قوم کے گھر تشریف لے جاتے تھے ان کے گھروں سے دور تھا یہ ان گھر والوں کو گراں گزرا تو بولے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ فلاں کے گھر تشریف لے جاتے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لاتے ۱∞؎تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس لیے کہ تمہارے گھر میں کتا ہے۲؎وہ بولے ان کے گھر میں بلی ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بلی تو درندوں میں سے ہے ۳؎(دارقطنی)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي دَارَ قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ فَشَقَّ ذٰلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ تَأْتِي دَارَ فُلَانٍ وَلَاتَأْتِي دَارَنَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِأَنَّ فِي دَارِكُمْ كَلْبًا.قَالُوا: إِنَّ فِي دَارِهِمْ سِنَّوْرًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: السِّنَّوْرُ سُبُعٌ . رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 4513 ، باب:تصویروں کا باب
- 1
- 2