باب :ان جرموں کا جن کا ضمان نہیں دیا جاتا

قصاص کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 5

روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا دوزخ کے سات دروازے ہیں ۱؎ان میں سے ایک دروازہ اس کے لیے ہے جو میری امت پر تلوار سونتے ۲؎یا فرمایا محمدمصطفی کی امت پر(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے اور ابو ہریرہ کی حدیث کہ پاؤں ۳؎ساقط ہےباب الغصبمیں ذکر کی گئی ۴؎

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لِجَهَنَّمَ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ: بَابٌ مِنْهَا لِمَنْ سَلَّ السَّيْفَ عَلَى أُمَّتِي أَوْ قَالَ: عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ. وَحَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ: "الرِّجْلُ جُبَارٌ" ذُكرَ فِي "بَابِ الْغَصَب".

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 3530 ، باب :ان جرموں کا جن کا ضمان نہیں دیا جاتا