باب : جنبی سے اختلاط کا باب اور کیا چیزیں جنبی کو جائز ہیں

پاکی کی کتاب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد 1

روایت ہے حضرت حکم ابن عمرو سے ۱؎فرماتے ہیں کہ منع فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہ مرد وعورت کی طہارت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے۲؎(ابوداؤد،ابن ماجہ) اورترمذی نے ان دونوں سے زیادہ کیافرمایاعورت

وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: نَهٰى رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ طَهُورِ الْمَرْأَةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَالتِّرْمِذِيُّ وَزَادَ: أَوْ قَالَ: بِسُؤْرِهَا، وَقَالَ: هٰذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيْحٌ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 471 ، باب : جنبی سے اختلاط کا باب اور کیا چیزیں جنبی کو جائز ہیں

روایت ہے حمید حمیری سے ۱؎فرماتے ہیں کہ میں اس شخص سے ملا جوحضرت ابوہریرہ کی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں چار سال رہے۲؎فرمایا منع کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے کہ عورت مرد کے بچے ہوئے سے غسل کرے یا مرد عورت کے بچے ہوئے سے غسل کرے۳؎مسدد نے یہ بڑھایا۴؎کہ دونوں ایک ساتھ چلو لیں ۵؎اسے ابوداؤد،نسائی نے روایت کیااور احمدنے اس کے اول میں یہ بھی زیادتی کی کہ حضور نے منع فرمایا اس سے کہ ہم میں سے کوئی روزانہ گنگھی کرے یا غسل خانہ میں پیشاب کرے۶؎

وَعَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: لَقِيْتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ سِنِيْنَ كَمَا صَحِبَهٗ أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ: نَهٰى رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ، أَوْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ. زَادَ مُسَدَّدٌ: وَلْيَغْتَرِفَا جَمِيْعًا، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ، وَزَادَ أَحْمَدُ فِيْ أَوَّلِهٖ: نَهٰى أَنْ يَمْتَشِطَ أَحَدُنَا كُلَّ يَوْمٍ أَوْ يَبُوْلَ فِيْ مُغْتَسَلٍ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 472 ، باب : جنبی سے اختلاط کا باب اور کیا چیزیں جنبی کو جائز ہیں

اسے ابن ماجہ نے عبد الله ابن سرجس سے روایت کیا۔

وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنْ عَبْدِاللّٰهِ بْنِ سَرْجِسٍ.

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح ، حدیث نمبر: 473 ، باب : جنبی سے اختلاط کا باب اور کیا چیزیں جنبی کو جائز ہیں