- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب :قرآنِ پاک کو یاد رکھنے کا بیان
باب :قرآنِ پاک کو یاد رکھنے کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرت سَیِّدُنا ابو موسٰیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورِ انورصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ”اِس قرآن کی حفاظت کرو، اُس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یہ قرآن رسّی میں بندھے ہوئے اونٹ سے بھی زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے (یعنی بھول جاتا ہے)۔“
عَنْ اَبِیْ مُوْسٰى رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: تَعَاهَدُوْا هٰذَا القُرْآنَ فَوَالَّذِيْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَهُوَ اَشَدُّ تَفَلُّتًامِّنَ الْاِبِلِ فِیْ عُقُلِهَا.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1002 ، باب :قرآنِ پاک کو یاد رکھنے کا بیان
حضرت سَیِّدُنا عبداﷲبن عمررَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”حافِظِ قرآن کی مثال بندھے ہوئے اونٹ کی طرح ہےکہ اگر(مالک) اس کی حفاظت کرے گا تو اسے روکے رکھے گا اور اگر اسے کھلا چھوڑدے گا تو وہ بھاگ جائے گا۔“
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِنَّمَامَثَلُ صَاحِبِ الْقُرْاٰنِ كَمَثَلِ الْاِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ اِنْ عَاهَدَ عَلَيْهَا اَمْسَكَهَا وَاِنْ اَطْلَقَهَا ذَهَبَتْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1003 ، باب :قرآنِ پاک کو یاد رکھنے کا بیان