- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 7
- باب: ماہِ رمضان میں نیکیاں کرنے کابیان
باب: ماہِ رمضان میں نیکیاں کرنے کابیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 7
حضرت سَیِّدُنا ابنِ عباسرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں:”رسولِ کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّملوگوں میں سب سے زیادہ سخی تھے اورآپ کی سخاوت اس وقت اوربڑھ جاتی جب رمضان میں جبریلِ امینعَلَیْہِ السَّلَامآپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ملتے اور وہ ماہِ رمضان کی ہر رات میں آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ قرآنِ پاک کا دَورکرتے تھے۔جبریل امینعَلَیْہِ السَّلَامسے ملاقات کے وقت آپصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبھلائیاں عطا کرنے میں تیز ہواؤں سے بھی زیادہ سخی ہوا کرتے تھے۔“
عَنِ ابْن عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَجْوَدَ النَّاسِ وَكَانَ اَجْوَدَ مَا يَكُوْنُ فِی رَمَضَانَ حِيْنَ يَلْقَاهُ جِبْرِ يْلُ وَكَانَ جِبْريلُ يَلْقَاهُ في كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْاٰنَ، فَلَرَسُولُ الله صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِيْنَ يَلْقَاهُ جِبرِيلُ اَجْوَدُ بالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1222 ، باب: ماہِ رمضان میں نیکیاں کرنے کابیان
اُمُّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طیبہ طاہرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:” جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو رسولِ کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمساری رات عبادت میں گزارتے اور گھر والوں کو بیدار کرتے اورکمربند کَس لیتے۔ “
عَنْ عَائِشةَرَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ:كَانَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَادَخَلَ الْعَشْرُ اَحْيَی اللَّيْلَ وَ اَيْقَظَ اَهْلَهُ وَ شَدَّ الْمِئْزَرَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1223 ، باب: ماہِ رمضان میں نیکیاں کرنے کابیان