باب:فجر وعشا باجماعت اد ا کرنے کی ترغیب

فیضان ریاض الصالحین جلد 7

امیرالمومنین حضرت سیدناعثمانِ غنیرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ میں نے حضورنبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”جس نے عشا کی نماز جماعت سے ادا کی تو گویا آدھی رات عبادت میں گز اری اورجس نے فجر کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا پوری رات عبادت میں گزار ی۔ ترمذی کی ایک روایت میں یوں ہے:”جس نےعشا کی نماز باجماعت ادا کی اس کے لئےآدھی رات عبادت کرنے کا ثواب ہے اور جس نے فجرو عشا کی نماز باجماعت ادا کی اس کےلئے پوری رات قیام کرنےکی طرح ثواب ہے۔‘‘

عَنْ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ: مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَاَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ وَ مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ في جَمَاعَةٍ فَكَاَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ. وَ فِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِي عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ: مَنْ شَهِدَ الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ قِيَامُ نِصْفِ لَيلَةٍ وَ مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ وَالفَجْرَ فِی جَمَاعَةٍ كَانَ لَهُ كَقِيَامِ لَيْلَةٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1071 ، باب:فجر وعشا باجماعت اد ا کرنے کی ترغیب

حضرت سیدناابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُمروی ہے کہ حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:”اگرلوگ جانتے کہ فجروعشا کی جماعت میں کتناثواب ہےتوگھسٹتے ہوئے بھی نماز کے لئے آتے۔“

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ:اَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:وَلَوْ يَعْلَمُوْنَ مَا فِی الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَاَ تَوْهُمَاوَلَوْ حَبْوَاً.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1072 ، باب:فجر وعشا باجماعت اد ا کرنے کی ترغیب

حضرت سیدنا ابو ہریرہرَضِیَ اﷲ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہےکہ حضور نبی کریمصَلَّی اﷲ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:”منافقوں پر فجر و عشا سےزیادہ بھاری کوئی نماز نہیں ،اگر وہ جانتے کہ ان میں کتنا ثواب ہےتوگھسٹتے ہوئے بھی نماز کے لئے آتے۔“

عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ رَضِیَ اﷲ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اﷲ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:لَيْسَ صَلَاةٌ اَثْقَلَ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ وَ الْعِشَاءِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيْهِمَا لَاَ تَوْ هُمَا وَ لَوْ حَبْواً.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 1073 ، باب:فجر وعشا باجماعت اد ا کرنے کی ترغیب