باب:مسافرجب کہیں ٹھہرے تو کونسی دعا پڑھے ؟

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سیدتنا خَو لہ بنتِ حکیمرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: میں نے حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو فرماتے ہوئے سنا:”مسافرجب کہیں ٹھہرے اور یہ دعا پڑھ لے تو جب تک وہاں رہے گا اسےکوئی چیز نقصان نہ پہنچا سکے گی۔(دعا یہ ہے :)اَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَیعنی میںاللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے کلمات ِ تامّہ کے ساتھ اس کی مخلوق کے شرسےپناہ چاہتا ہوں ۔‘‘

عَنْ خَوْلَةَ بِنْتِ حَكِيْـمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَاقَالَتْ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:مَنْ نَزَلَ مَنْزِلًا ثُمَّ قَالَ:اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْءٌ حَتّٰى يَرْتَحِلَ مِنْ مَنْزِلِهِ ذٰلِكَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 982 ، باب:مسافرجب کہیں ٹھہرے تو کونسی دعا پڑھے ؟

حضرت سَیِّدُنا ابنِ عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ دورانِ سفر جب نبی پاکصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وسلمکو رات ہوجاتی تو آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمیہ فرماتے: اے زمین! میرا اور تیرا ربّاللّٰہ عَزَّوَجَلَّہے،میںاللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی پناہ چاہتا ہوں تیرے شرسےاور ان کے شر سے جوتجھ میں ہیں اور ان چیز وں کےشرسے جوتجھ میں پیدا کی گئیں اوران چیزوں کےشر سے جو تجھ پر چلتی ہیں۔میں شیر اور کالے سانپ کے شر سے اورعام سانپ و بچھو کے شرسے اورعلاقہ کے مکینوں کے شرسے اورجنم دینے والے اورپیدا ہونے والوں کے شر سےاللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی پناہ چاہتا ہوں ۔

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَاسَافَرَ فَاَقْبَلَ اللَّيْلُ قَالَ: يَااَرْضُ!رَبِّي وَرَبُّكِ اللهُ اَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيْكِ وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيْكِ وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ اَعُوذُ بِاللہِ مِنْ شَرِّ اَسَدٍ وَاَسْوَدٍ وَمِنَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ وَمِنْ سَا كِنِ الْبَلَدِ وَمِنْ وَالِدٍ وَمَا وَلَدَ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 983 ، باب:مسافرجب کہیں ٹھہرے تو کونسی دعا پڑھے ؟