باب:مسافرکادن کو گھرآنے کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنا جابررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا :” جب تم میں سے کوئی طویل عرصہ گھر سے دور رہے تو وہ اہلِ خانہ کے پاس رات کے وقت واپس نہ آئے۔“ایک روایت میں یہ ہے کہ نبی کریم رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص سفر سے واپسی پر رات کو اپنےاہلِ خانہ کے پاس جائے ۔

عَنْ جَابِرٍرَضِیَ اللہُ عَنْہُ:اَنَّ رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:اِذَا اَطَالَ اَحَدُكُمُ الْغَيْبَةَ فَلَا يَطْرُقَنَّ اَهْلَهُ لَيْلًا.وَفِي رِوَايةٍ:اَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَهٰی اَنْ يَّطْرُقَ الرَّجُلُ اَهْلَهُ لَيْلًا.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 985 ، باب:مسافرکادن کو گھرآنے کا بیان

حضرت سَیِّدُنا اَنسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہےکہ حضورنبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسفر سے واپسی پر اپنے اہل خانہ کے پاس رات کوتشریف نہ لاتے بلکہ صبح یا شام کو تشریف لاتے ۔

عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا يَطْرُقُ اَهْلَهُ لَيْلًا وَكَانَ يَاْتِيْهِمْ غُدْوَةً اَوْعَشِيَّةً.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 986 ، باب:مسافرکادن کو گھرآنے کا بیان