- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب:مَیِّت کو دفنانے کے بعد دعا کرنے کا بیان
باب:مَیِّت کو دفنانے کے بعد دعا کرنے کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُنا ابوعَمرو یاابوعبداللّٰہیا ابولیلیٰ عثمان بن عفانرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب کسی کو دفن کر کے فارغ ہوتے تو کچھ دیر قبر پر تشریف فرما رہتے اور فرماتے: ”اپنے بھائی کے لیےاِستِغْفَارکرو اور اس کے ثابت قدم رہنے کی دعا کروبے شک اب اُس سے سوال کیا جائے گا۔“
عَنْ اَبِیْ عَمْرو وَقِیْلَ اَبُو عَبْدِاللہِ وَقِیْلَ اَبُوْلَیْلٰی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: كَانَ النَّبيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اِذَا فرََغَ مِنْ دَفْنِ المَيِّتِ وَقَفَ عَلَيْهِ وَقَالَ :اِسْتَغْفِرُوْا لِاَخِيْكُمْ وَسَلُوْا لَهُ التَّثْبِيْتَ فَاِنَّهُ اَلْآن يُسْئَلُ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 946 ، باب:مَیِّت کو دفنانے کے بعد دعا کرنے کا بیان
حضرتِ سَیِّدُناعَمرو بن عاصرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا:”جب تم لوگ مجھے دَفْن کردو تو میری قبر کے پاس اتنی دیر ٹھہرے رہنا جتنی دیر ایک اونٹ کو نحر کرنے اور اُس کا گوشت تقسیم کرنے میں لگتی ہے تاکہ میں تم لوگوں سے اُنسیت حاصل کرسکوں اور یہ جان سکوں کہ میں نے اپنے رب کے بھیجے ہوئے فرشتوں کو کیا جواب دینا ہے ۔“
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ:اِذَادَفَنْتُمُوْنِی فَاَقِيْمُوْا حَوْلَ قَبْرِيْ قَدْرَ مَا تُنْحَرُ جَزُوْرٌوَ يُقَسَّمُ لَحْمُهَا حَتّٰى اَسْتَاْنِسَ بِكُمْ وَاَعْلَمَ مَاذَا اُرَاجِعُ بِهِ رُسُلَ ربِّي ْ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 947 ، باب:مَیِّت کو دفنانے کے بعد دعا کرنے کا بیان