- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب: مشروبات میں پھونک مارنےکی کراہت کا بیان
باب: مشروبات میں پھونک مارنےکی کراہت کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سیدنا ابو سعید خدریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہےکہ حضورنبی کریم رَءُوْفٌ رحیمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پینے کی چیزوں میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ۔ ایک شخص نے عرض کی:’’اگر برتن میں تنکا وغیرہ دیکھوں تو کیا کروں؟‘‘فرمایا:’’اسے انڈیل دو۔‘‘عرض کی:’’میں ایک سانس میں سیراب نہیں ہوتا۔‘‘فرمایا:’’توپھر پیالے کو منہ سے ہٹاکر سانس لےلیا کرو۔‘‘
عَنْ اَبِی سَعِيْدٍ الْخُدْرِي رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ النَّبيَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَهٰی عَنِ النَّفْخ في الشَّرَابِ فَقَالَ رَجُلٌ:الْقَذَاةُ اَرَاهَا فِی الْاِناءِ فَقَالَ:اَهْرِقْهَا.قَالَ: اِنِّي لَا اَرْوٰى مِنْ نَفَسٍ وَاحدٍ قَالَ: فَاَبِنِِ القَدَحَ اِذًاعَنْ فِيْكَ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 765 ، باب: مشروبات میں پھونک مارنےکی کراہت کا بیان
حضرت سَیِّدُنَا ابنِ عبا سرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مَروی ہےکہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے برتن میں سانس لینے اور پھونک مارنے سے منع فرمایا۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا:اَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَهٰى اَنْ يُتَنَفَّسَ فِی الْاِنَاءِ اَوْ يُنْفَخَ فِيهِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 766 ، باب: مشروبات میں پھونک مارنےکی کراہت کا بیان