- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب: کھانے میں عیب نہ نکالنے کابیان
باب: کھانے میں عیب نہ نکالنے کابیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرت سَیِّدُنَا ابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں: ”رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے کبھی کسی کھانے کو عیب نہ لگایا، پسند آیا تو تناول فرمالیا پسند نہ آیاتوچھوڑ دیا۔“
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ الله عَنْهُ قَالَ:مَا عَابَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا قَطُّ اِنِ اشْتَهَاهُ اَكَـلَهُ وَاِنْ كَرِهَهُ تَـرَكَهُ .
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 736 ، باب: کھانے میں عیب نہ نکالنے کابیان
حضرت سَیِّدُناجابررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں:”حضورنبی پاکصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے گھرو الوں سے کھانا طلب فرمایا تو انہوں نے عرض کی:ہمارے پاس سرکہ کے سوا کچھ نہیں۔آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سرکہ منگایا اور اسے تناول کرتے ہوئے فرمانے لگےسرکہ بہترین سالن ہے،سرکہ بہترین سالن ہے۔“
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ النَّبيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاَلَ اَهْلَهُ الْاُدْمَ فَقَالُوْا مَا عِنْدَنَا اِلَّا خَلٌّ فَدَعَا بِهِ فَجَعَلَ يَاْكُلُ وَيَقُوْلُ:نِعْمَ الْاُدْمُ الْخَلُّ نِعْمَ الْاُدْمُ الْخَلُّ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 737 ، باب: کھانے میں عیب نہ نکالنے کابیان