باب:جو اپنی زندگی سے مایوس ہوجائے وہ کیا کہے؟

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:میں نے رسولِ پاکصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اِس حال میں کہ آپ مجھ سے ٹیک لگائے ہوئے تھے یہ فرماتے سنا:”یَااللّٰہ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھےرفیق اعلیٰ سے ملادے۔“

عَنْ عَائشَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ:سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ اِليَّ يَقُوْلُ:اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِيْ وَاَلْحِقْنِي بِالرَّفِيْقِ الْاَعْلٰی.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 911 ، باب:جو اپنی زندگی سے مایوس ہوجائے وہ کیا کہے؟

حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں :”میں نےرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو بوقتِ وِصال دیکھا، آپ کے پاس پانی سے بھرا ہوا ایک پیالہ تھا جس میں آپ اپنا دستِ مبارک داخل کرتے اور پھر اپنے چہرۂ اَنور پرمَلتے اور یہ فرماتے جاتے:”اےاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ!موت کی سختیوں اور سکراتِ موت پر میری مدد فرما۔“

عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وسَلَّم وَهُوَ بِالْمَوْتِ عِنْدَهُ قَدحٌ فِيْهِ مَاءٌ وَهُوَ يُدْخِلُ يَدَهُ فِی الْقَدَحِ ثُمَّ يَمْسَحُ وَجْهَهُ بِالْمَاءِ ثُمّ يَقُوْلُ: اللّٰهُمَّ اَعِنِّي عَلٰی غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَسَكَرَاتِ الْمَوْتِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 912 ، باب:جو اپنی زندگی سے مایوس ہوجائے وہ کیا کہے؟