- ہوم
- کتابیں
- فیضان ریاض الصالحین
- جلد 6
- باب:عبادات کیلئے سُکُون اور وَقَار کے ساتھ آنے کا بیان
باب:عبادات کیلئے سُکُون اور وَقَار کے ساتھ آنے کا بیان
فیضان ریاض الصالحین جلد 6
حضرتِ سَیِّدُناابوہُرَیرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُبیان کرتے ہیں کہ میں نےرسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکوفرماتے ہوئے سنا :’’جب اِقامت کہی جائے تونَماز کے لیے دوڑتے ہوئے مَت آؤ بلکہ اِطمینان کے ساتھ چل کر آؤ اور جو رکعتیں (جماعت کے ساتھ) مل جائیں اُنہیں پڑھ لو اور جو رہ جائیں انہیں (تنہا) پوری کرلو۔“ اور مسلم کی روایت میں یہ اضافہ ہے: ”کیونکہ جب تم میں سے کوئی نَماز کا اِرادہ کرلیتا ہے تو اس وَقت سے وہ نَماز میں ہوتا ہے۔“
عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ:اِذَااُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَلَا تَاْتُوْهَا وَاَنْتُمْ تَسْعَوْنَ وَاْتُوْهَا وَاَنْتُمْ تَمْشُوْنَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِيْنَةُ فَمَا اَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوْاوَمَافَاتَكُمْ فَاَتِمُّوا. زَادَ مُسْلِمٌ فِيْ رِوَايَةٍ لَهُ: فَاِنَّ اَحَدَكُمْ اِذَا كَانَ يَعْمِدُ اِلَى الصَّلَاةِ فَهُوَ فِيْ صَلَاةٍ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 704 ، باب:عبادات کیلئے سُکُون اور وَقَار کے ساتھ آنے کا بیان
حضرتِ سَیِّدُناعبداللّٰہبن عباسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مَرْوِی ہے کہ وہ عَرفہ کے دن نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ(مَیدانِ عَرَفات سے مُزْدَلِفَہ کے لیے)نکلے،نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے پیچھے اونٹوں کو سخْت ڈَانٹ ڈَپٹ کرنےاور مارنے کی آواز سُنی توآپ نے اپنے چابُک سے لوگوں کی طرف اِشارہ کیا اور فرمایا:اے لوگو! اِطمینان وسُکون اِخْتِیار کروکیونکہ سُواری تیز دوڑانانیکی نہیں ہے۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَااَنَّهُ دَفَعَ مَعَ النَّبيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَرَفَةَ فَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَاءَهُ زَجْرًاشَدِيْدًاوَضَرْبًاوَصَوْتًا لِلْاِبِلِ فَاَشَارَ بِسَوْطِهِ اِلَيْهِمْ وَقَالَ:اَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِيْنَةِ فَاِنَّ الْبِرَّ لَيْسَ بالْاِيْضَاعِ.
فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 705 ، باب:عبادات کیلئے سُکُون اور وَقَار کے ساتھ آنے کا بیان