باب: دوبارہ مُلاقات پر سلام کے اِسْتِحْبَاب کا بیان

فیضان ریاض الصالحین جلد 6

حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسےنماز میں غلطی کرنے والے کے بارے میں جو حدیث مروی ہے اس میں ہےکہ ایک شخص آیا، نماز پڑھی اورحضور نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوکر سلام عرض کیا۔آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سلام کا جواب دے کر فرمایا: جاؤ! نماز دوبارہ پڑھو تم نے نماز نہیں پڑھی ۔وہ گیا،نماز پڑھ کر دوبارہ آیا اورسلام عرض کیا۔( آپصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جواب دینے کے بعد پھر نماز دہرانے کاحکم دیا )یہاں تک کہ اس نے تین مرتبہ ایسا کیا۔

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فِی حَدِيْثِ الْمُسِيْءِ صَلَا تَهُ:اَنَّهُ جَآءَ فَصَلّٰى ثُمَّ جَاءَ اِلَى النَّبيِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ فَقَالَ:ارْجِعْ فَصَلِّ فَاِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ فَرَجَعَ فَصَلّٰى ثُمَّ جَآءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبيِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتّٰى فَعَلَ ذٰلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 859 ، باب: دوبارہ مُلاقات پر سلام کے اِسْتِحْبَاب کا بیان

حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ نبی کریمصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:” جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سےملے تواسے سلام کرے۔اگردرمیان میں کوئی درخت، دیواریا پتھر وغیرہ حائل ہوجائے توملنے پر دوبارہ سلام کرے ۔

عَنْ اَبِی هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عَنْ رَسُوْلِ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:اِذَا لَقِيَ اَحَدُكُمْ اَخَاهُ فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ فَاِنْ حَالَتْ بَيْنَهُمَا شَجَرَةٌ اَوْجِدَارٌاَوْحَجَرٌ ثُمَّ لَقِيَهُ فَلْيُسَلِّمْ عَلَيْهِ.

فیضان ریاض الصالحین ، حدیث نمبر: 860 ، باب: دوبارہ مُلاقات پر سلام کے اِسْتِحْبَاب کا بیان